وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا. ثمرات عوام کو منتقل کرنے کے بجائے اہم سڑکوں پرلگانے کا اعلان کیا، کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قلات، خضدار اور چمن کی سڑک خونی کہلاتی ہے، اسے بنائیں گے، حیدرآباد موٹر وے کے بعد کراچی اور قلات سڑک بنائیں گے۔وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہوئی ہیں، آج تیل کی قیمتوں میں کمی ہونے جا رہی ہیں.

آج پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے گا۔وزیراعظم شہبازشریف اجلاس میں پیٹرولیم کمی سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ثمرات عوام کو منتقلی کے بجائے اہم سڑکوں پرلگائے جائیں گے۔ ان پیسوں سے قوم کے زخموں کی مرہم پٹی کریں گے.کراچی، قلات، خضدار اور چمن کی سڑک خونی کہلاتی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہوئی ہیں، آج تیل کی قیمتوں میں کم ہونے جا رہی ہیں، آج پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے گا۔ قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہیں ہوگا، رقم ہم بلوچستان کے عوام کی نظرکر رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ کراچی، کوئٹہ ، قلات اور چمن سڑک خونی سڑک بن چکی، وفاق شفاف طریقے سےایم 6 اورایم 9 بنائے گا، بلوچستان میں دو رویہ ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھا تھا، چاروں صوبے چار بھائیوں جیسے ہیں۔انھوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑاصوبہ ہے.بلوچستان میں فاصلے بہت زیادہ ہیں، بجٹ بھی زیادہ لگے گا.بلوچستان میں ہزاروں ٹیوب ویل شمسی توانائی سے چلیں گے.بلوچستان میں خونی سڑک کوخوشحالی کی سڑک بنائیں گے۔وزیراعظم نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سڑک کی تعمیر کا تخمینہ 300 ارب روپے ہے، میں اورسرفرازبگٹی خود کھڑے ہو کر سڑک بنوائیں گے، کچی کینال کامنصوبہ بھی مکمل کریں گے۔ بجلی کی قیمتوں میں ساڑھے 7 روپے کمی کی گئی ہے، قیمتوں میں کمی کا اطلاق تمام صارفین پر ہوگا، ساڑھے7 روپے کمی کرنا بہت بڑا چیلنج تھا.سب کی کاوشوں سے قوم کوعید کا تحفہ دیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  کہا کہ سیستان میں 8 پاکستانیوں کو شہید کیا گیا، سیستان واقعہ کی جتنی مذمت کریں کم ہے. ایرانی وزیرخارجہ سے معاملے پر بات ہوئی ہے۔ امید ہے ایرانی حکومت ذمہ داروں کو فی الفور گرفتار کرے گی۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہبازشریف نے قیمتوں میں کمی کا کی قیمتوں میں کم بلوچستان میں اعلان کیا کہا کہ تیل کی

پڑھیں:

ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی شیڈول اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے اب جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 2 مئی کے بجائے 19 مئی کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹس میں ججز تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس طلب

جوڈیشل کمیشن کے 19مئی کو ہونے والے اجلاس میں بلوچستان اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں پشاور اور اسلام آباد ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی پر بھی غور کیا جائے گا۔

جوڈیشل کمیشن نے 4 مئی تک چاروں صوبائی ہائیکورٹس میں چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے نام طلب کرلیے ہیں، ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے 3 سینیئر ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی سنیارٹی کا معاملہ، نیا تنازع کھڑا ہوگیا

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز سنیارٹی کا تنازع آئینی بینچ میں زیر سماعت ہے، جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں آئینی بینچ 22 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان جوڈیشل کمیشن مستقل چیف جسٹسز نامزدگیاں ہائیکورٹس

متعلقہ مضامین

  • جے یو آئی اجلاس:سیاسی جدوجہد جاری رکھنے اور سیاسی اتحاد میں نہ جانے کا فیصلہ
  • جے یو آئی اجلاس، کسی سیاسی اتحاد میں نہ جانے کا فیصلہ
  • جے یو آئی کا پی ٹی آئی سمیت کسی سیاسی اتحاد میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ
  • کوئٹہ، ملی یکجہتی کونسل کا فلسطین کی حمایت میں 26 اپریل کو احتجاج کا اعلان
  • ماحولیاتی تبدیلی: پنجاب حکومت کا موٹرسائیکل سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا
  • جے یو آئی کا 27 اپریل کو لاہور میں غزہ ملین مارچ کا اعلان
  • علامہ اقبال شاعر ہی نہیں اہل بصیرت رہنما بھی تھے‘وزیرِ اعظم شہبازشریف
  • وزیراعظم سے وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کی ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • خیبر پختونخوا، پہاڑی علاقوں میں تعمیرات ریگولیٹ کرنے سے متعلق فیصلہ
  • ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ