سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک : سوات ، مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
سوات کے مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی ہے۔شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
تبت میں 5 شدت کے زلزلے سے عمارتیں لرز گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-06-9
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے خودمختار علاقے تبت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے سبب عمارتیں لرز گئیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے زلزلہ پیما مرکز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔ تبت کے دارالحکومت لہاسا سے چین کے زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلہ تبت کے شمالی علاقے میں زمین کے اندر 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی ریاست الاسکا میں 6.0 شدت کے طاقتور زلزلے نے اینکریج شہر سمیت کئی علاقوں کو جھنجوڑ کر رکھ دیا تھا۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ سسٹینا کے علاقے میں 69 کلومیٹر گہرائی میں آیا تھا، جبکہ مرکز اینکریج سے تقریباً 12 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔رپورٹس کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 11 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد شہری خوف کے باعث گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تھے۔