لاہور:

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پاکستان میں تعینات ہنگری کے سفیر کو خط لکھ کر غزہ میں نسل کشی کے جرم میں عالمی عدالت کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری کے باوجود اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو ملک کا دورہ کرنے کی دعوت دینے پر احتجاج ریکارڈ کروایا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ہنگری کے سفیر بیلا فازیکاس کو خط لکھا اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنے ملک میں مدعو کرنے پر احتجاج کیا اور ہنگری کے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ سے علیحدگی پر مایوسی کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ حکومت ہنگری کا نیتن یاہو کا خیرمقدم کرنے کا فیصلہ انتہائی افسوس ناک ہے کیونکہ نیتن یاہو پر آئی سی سی میں سنگین الزامات عائد ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا، بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کیا لہٰذا ہنگری کی حکومت اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نیتن یاہو حافظ نعیم ہنگری کے

پڑھیں:

مولانا فضل الرحمٰن اور امیر جماعت اسلامی کے درمیان ملاقات آج ہوگی

لاہور:

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے آج ملاقات کریں گے۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق مولانا فضل الرحمن آج سہ پہر 3 بجے منصورہ آئیں گے، ملاقات کے بعد حافظ نعیم الرحمٰن اور مولانا فضل الرحمٰن میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اورغزہ کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دونوں پارٹیوں نے فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے کراچی میں الگ الگ غزہ مارچ منعقد کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • فضل الرحمان حافظ نعیم ملاقات: فلسطین کا مسئلہ اجاگر کرنے کے لیے ’مجلس اتحاد امت‘ کے نام سے فورم بنانے کا اعلان
  • فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، 24 اپریل کو مینارِ پاکستان پر جلسہ ہوگا، مولانا فضل الرحمان
  • مولانا فضل الرحمٰن اور امیر جماعت اسلامی کے درمیان ملاقات آج ہوگی
  • 26؍اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال ہو گی، حافظ نعیم الرحمان
  • مسلم حکمران امریکا و یورپ کے طلباء سے سبق سیکھ لیں، حافظ نعیم
  • حکمران امریکا اور اسرائیل سے ڈرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان کا غزہ مارچ سے خطاب
  • 26اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال ہو گی، حافظ نعیم الرحمان کا اعلان
  • غزہ: اسرائیلی بمباری سے مزید 54 فلسطینی شہید، نیتن یاہو کا حماس پر دباؤ بڑھانے کا حکم
  • ہم جنگ کا خاتمہ اس وقت تک نہیں کریں گے جب تک حماس کو ختم نہ کردیں: نیتن یاہو
  • امریکا فلسطینیوں کے قتل میں برابر کا شریک ہے: حافظ نعیم الرحمان