وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اور سیز پاکستانیوں کو ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی سہولت دی جائے گی تاکہ انہیں پاکستان نہ آنا پڑے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی سہولت دی جائے گی تاکہ انہیں پاکستان نہ آنا پڑے۔ اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کے پہلے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ سے زائد پاکستانی مختلف ممالک میں مقیم ہیں اور انہوں نے وہاں شبانہ روز محنت سے اپنا، خاندان اور ملک کے لیے نام کمایا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے سفیر ہیں، آپ ہمارے سروں کے تاج ہیں، بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں نے اپنی محنت اور لگن سے اپنا نام کمایا، ایک کروڑ سے زائد اوورسیز پاکستانیوں نے ملک کی خدمت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم آپ کی جتنی بھی پذیرائی کریں وہ کم ہے، اس لیے نہیں کہ آپ اربوں ڈالر بھیج رہے ہیں، وہ آپ اپنی محنت عظمت اور دیانت سے بھیج رہے ہیں اور پاکستان کو درپیش فارن ایکسچینج کے چینلج کے گیپ کو پورا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سچے پاکستانی اور زبردست پروفیشنل ہیں، جو دل میں ہوتا ہے وہی بات ان کے زبان پر ہوتی ہے، اللہ کے کرم سے ان کے ہاتھوں میں پاکستان کا دفاع محفوظ ہے، پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا اور جو کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اس آنکھ کو پاکستانی پاؤں تلے روند دیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کہا کہ

پڑھیں:

لاہور سمیت پاکستان بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

سینٹ انتھونی چرچ میں فادر آصف سردار نے عبادات کرائیں۔ سینٹ فرانسس کیتھولک چرچ، ڈان باسکو، سینٹ میری کیتھولک چرچ، نولکھا پریسبیٹیرین چرچ، سیکرڈ ہارٹ کیتھیڈرل چرچ سمیت مختلف گرجا گھروں میں عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ جن میں ملکی سلامتی اور امن کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ تقریبات میں مسیحی برادری کی جانب سے بھرپور شرکت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں۔ لاہور سمیت ملک کے تمام شہروں کے گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ کیتھیڈرل چرچ میں فادر عرفان نے دعا کرائی۔ پیار، محبت اور امن کے گیت گائے گئے۔ سینٹ انتھونی چرچ میں فادر آصف سردار نے عبادات کرائیں۔ سینٹ فرانسس کیتھولک چرچ، ڈان باسکو، سینٹ میری کیتھولک چرچ، نولکھا پریسبیٹیرین چرچ، سیکرڈ ہارٹ کیتھیڈرل چرچ سمیت مختلف گرجا گھروں میں عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ جن میں ملکی سلامتی اور امن کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ تقریبات میں مسیحی برادری کی جانب سے بھرپور شرکت کی گئی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ دوسری جانب وزیرِاعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام رحمت، انکساری اور محبت کا سرچشمہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے نمایاں کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی محنت، دیانت اور خدمات ہمارے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہیں، یقین ہے مسیحی برادری پُرامن، خوشحال پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔ ادھر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دی ہے۔ مریم  نواز کا کہنا ہے کہ مسیحی بہن بھائیوں کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں، ایسٹر کا تہوار خوشی اور امید کا استعارہ ہے۔ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ایسٹر سمیت ہر تہوار میں محبت و بھائی چارے کا پیغام پوشیدہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کا نمایاں کارکردگی پر تارکین وطن کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان
  • وزیراعظم کا ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان
  • وزیراعظم کا ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کا خیرمقدم
  • جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا
  • صدر زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے زور دیا کہ قوم علامہ اقبال کے افکار کی پیروی کرے
  • ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے: وزیرَ اعظم شہباز شریف
  • لاہور سمیت پاکستان بھر میں مسیحی برادری ایسٹر کا تہوار منا رہی ہے، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں
  • اوورسیز پاکستانی کنونشن کی کامیابی ریاست سے وابستگی کا مظہر ہے ، فیصل کریم کنڈی
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگارماحول ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیرِ اعظم شہباز شریف پر جرح