City 42:
2025-04-21@23:51:50 GMT

دو پولیو ورکروں کا اغوا، عوام میں تشویش

اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT

سٹی42:  ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تحصیل کلاچی میں پولیو مہم کے دو اہلکاروں کو  شر پسندوں اغوا کر لیا۔ واقعہ کوٹ دولت کے قریب پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک فلائنگ کوچ کو فائرنگ کر کے روکا اور دو پولیو ملازمین کو گاڑی سے اتار کر اپنے ساتھ لے گئے۔

غوا ہونے والے اہلکاروں کے نامرضا محمد اور محمد آصف کہیں جو نیشنل ایمرجنسی پولیو مہم کی تربیت مکمل کرنے کے بعد واپس آ رہے تھے۔  اغواکرنے والوں نے  کئی مسافروں کے  شناختی کارڈ دیکھے اور  مخصوص طور پر انہی دو اہلکاروں کو  اغوا کر کے لے گئے۔

صوبائی وزیر قانون کے چچا کا انتقال ہوگیا

جیکب آباد : مسلح ڈاکووں نے پولیو ورکر خاتون کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ پولیس، انٹیلی جنس ادارے اور دیگر سیکیورٹی فورسز مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے بھرپور کارروائیاں کر رہے ہیں۔

 اب تک مغویوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ مجرموں کی شناخت اور گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ؛ سابق ناظم قتل

یہ واقعہ انسداد پولیو مہم کے اہلکاروں کی سیکیورٹی پر ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

 عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیو ورکرز کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی اغوا

کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی لاپتہ ہوگئی، جس کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق 16 سالہ لڑکی دوپہر 2 بجے مدرسہ پڑھنے گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی۔

بھائی کے مطابق بہن کے لاپتہ ہونے کے بعد نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ اس نے لڑکی کو اغوا کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق مغوی لڑکی کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں کچے کے علاقے سے اغوا کسٹم اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر سماعت نہ ہونے پر عمر ایوب کا اظہار تشویش
  • افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے، مصطفی کمال  
  • علی امین کا ڈیرہ جات میں خدمات دینے والے فورسز کے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان
  • نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی اغوا
  • بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے: وزیراعظم
  • افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے، مصطفی کمال
  • افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے، مصطفیٰ کمال
  • پاکستان سے افغان مہاجرین کی ملک بدری پر تشویش ہے، افغان وزیر خارجہ
  • لاہور: لڑکے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار