پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ  حوالہ جات ” ملائیشیا کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا جائے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز

چین کے صدر شی جن پھنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا  میڈیا گروپ  کی جانب سے تیار کردہ  پروگرام”شی جن پھنگ  کے پسندیدہ  حوالہ جات  ” (ملائیشین ورژن)  15 اپریل  سے ملائیشین نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن جیسے مین اسٹریم میڈیا پر نشر  کیا جائے گا۔

“شی جن پھنگ  کے پسندیدہ  حوالہ جات  ”  (ملائیشین ورژن) میں  بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے ، ثقافتی وراثت اور جدت طرازی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھنے جیسے موضوعات پر  صدر شی جن پھنگ  کی اہم تقاریر ، مضامین اور گفتگو میں استعمال کیے گئے قدیم چینی کتابوں اور کلاسیکی جملوں کا انتخاب پیش کیا جائے گا، اور ملکی حکمرانی میں صدر شی جن پھنگ کی شاندار حکمت ،  پوری دنیا  کے لئے ان کے گہرے جذبات ، اور ماضی اور حال کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کو شاندار طریقے سے پیش کیا جائے گا۔

ملائشیا میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اس پروگرام کی نشریات کے منتظر ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ اس سے ملائیشیا کے عوام کے لیے ملکی حکمرانی میں صدر شی جن پھنگ کی دانشمندی  اور  چینی ثقافت  کو سمجھنے کے لیے سوچ کا ایک نیا دریچہ کھلے گا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: صدر شی جن پھنگ ملائیشیا کے کیا جائے گا کے پسندیدہ حوالہ جات

پڑھیں:

ملائیشیا جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی شہری بطور سیاح ملائیشیا جانے سے پہلے وزٹ ویزا حاصل کرنے کے پابند ہیں کیونکہ اس کے بغیر ایئرپورٹ پہنچنے کی صورت میں ملک بدر کر دیا جائے گا۔

ملائیشیا دنیا میں ایک مقبول سیاحتی مقام کے طور پر ابھرا ہے کیونکہ یہ ہلچل مچانے والے شہروں، ساحلوں، سرسبز بارشوں کے جنگلات اور تاریخی نشانات کا امتزاج پیش کرتا ہے، یہ خصوصیات جو اسے چھٹیوں کا بہترین مقام بناتی ہیں۔

ملائیشیا کے قوانین کے مطابق پاکستانی شہری چھ ماہ کی میعاد کے ساتھ ای ویزا کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔

ملائیشیا کے وزٹ ویزا کے لیے درکار دستاویزات

پاکستانی پاسپورٹ کے سوانحی معلومات کے صفحے کی ڈیجیٹل کاپی

درخواست گزار کی پاسپورٹ سائز تصویر

ہوٹل کی بکنگ یا رہائش کا ثبوت

واپسی کا ٹکٹ

ملائیشیا کے سفر کی مدت کے لیے فنڈز کا ثبوت

سیاحوں کے لیے ملائیشیا کے ای ویزا کی فیس 20 ملائیشین رنگٹ ہے۔ 19 اپریل 2025 تک ایک رنگٹ 62.92 روپے کے برابر ہے لہٰٗذا الیکٹرانک سنگل انٹری ویزا کی قیمت 1,258 روپے ہے۔

درخواست دہندگان سروس چارجز کے علاوہ ویزا پروسیسنگ فیس بھی ادا کریں گے جو کہ 105 رنگٹ ہے، درخواست دہندگان ایک درست ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ساتھ ای ویزا پروسیسنگ فیس ادا کر سکتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:راولپنڈی سے گرفتار ہونیوالی عالیہ حمزہ اب کہاں اورکس حال میں‌ہیں؟

متعلقہ مضامین

  • سی پیک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، قیصر احمد شیخ
  • چائنا میڈیا گروپ  کے  ایونٹ   “گلیمرس چائینیز   2025 ”  کا  کامیاب انعقاد 
  • چینی صدر کا 10 سال قبل دورہ پاکستان دوستانہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ
  • کوٹری بیراج پر پانی کی قلت 30 فیصد ہو گئی
  •  امت کا حوالہ حضور ؐکے ساتھ عظیم تعلق، رشتہ اور نسبت ہے،پیر نقیب الرحمن
  • ملائیشیا جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
  • غزہ کی صورت حال “ڈرامائی اور افسوسناک” ہے، پوپ فرانسس
  • “سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے” درخواست موصول ہوگئی
  • “چائنا فلم کنزمپشن ایئر” کا باضابطہ آغاز
  • چین-کمبوڈیا “آہنی دوستی” وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو گی، چینی میڈیا