کچرے سے ملنے والی پاس بک نے شہری کو کروڑ پتی بنادیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
چلی سے تعلق رکھنے والے ایک شہری ایکزیقیئل ہینوجوسا کو صفائی کے دوران گھر کے کچرے میں والد کی 62 سال پرانی بینک پاس بک ملی جو اس کی زندگی بدل دینے والی چیز ثابت ہوئی۔
ہینوجوسا کے والد نے 1960 اور 70 کی دہائی میں تقریباً 1.4 لاکھ روپے جمع کرائے تھے تاکہ گھر خریدا جا سکے، لیکن ان کی وفات کے بعد خاندان کے کسی فرد کو اس رقم کا علم نہ تھا۔
ہینوجوسا کو پاس بک اُس وقت ملی جب وہ گھر کی صفائی کر رہا تھا۔ متعلقہ بینک کئی سال پہلے بند ہو چکا تھا، اس لیے ابتدائی طور پر یہ پاس بک کسی فائدے کی نہیں لگی۔ لیکن جب ہینوجوسا کی نظر پاس بک پر درج لفظ ’اسٹیٹ گارنٹی‘ پر پڑی، تو اُسے امید پیدا ہوئی کیونکہ اس کا مطلب تھا کہ اگر بینک بند ہو جائے تو حکومت رقم واپس کرنے کی پابند ہے۔
ہینوجوسا نے حکومت سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا، لیکن اسے ابتدائی طور پر انکار کر دیا گیا۔ بعد ازاں اس نے قانونی جنگ لڑی، جس میں آخرکار عدالت نے حکومت کو رقم بمع سود ادا کرنے کا حکم دیا۔ یوں حکومت نے ہینوجوسا کو 1.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاس بک
پڑھیں:
پاکستانی یوٹیوبرز کے بینک اکاؤنٹس کیوں بند ہوئے، اصل سبب کیا بنا؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں