چینی صدر شی جن پھنگ انسانیت کا گہرا احساس رکھنے والے رہنما ہیں،وزیراعظم ملائیشیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
چینی صدر شی جن پھنگ انسانیت کا گہرا احساس رکھنے والے رہنما ہیں،وزیراعظم ملائیشیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے موقع پر، چائنا میڈیا گروپ نے وزیراعظم آفس میں ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کا خصوصی انٹرویو کیا۔انور ابراہیم نے انٹرویو کے دوران چین ملائیشیا تعلقات کی ترقی کی تعریف کی اور کہا کہ صدر شی جن پھنگ کا یہ دورہ چین ملائیشیا تعلقات کی ترقی میں ایک نئی بلندی کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کے ثقافت اور تہذیب کے ویژن سے مکمل طور پر متفق ہیں۔ صدر شی جن پھنگ گہرے انسانی جذبات کے حامل رہنما ہیں۔ دنیا کو مشترکہ خوشحالی حاصل کرنے کے لئے تہذیبوں کے مابین باہمی سیکھنے اور اختلافات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔انور ابراہیم نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ اور ملائیشیا کے یونیورسل ٹیلی ویژن نیوز کے اشتراک سے منعقد ہونے والا “ایشیا پرسپیکٹیو” پروگرام چین اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے دور رس اہمیت کا حامل ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صدر شی جن پھنگ
پڑھیں:
سی پیک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، قیصر احمد شیخ
اسلام آباد:چائنا میڈیا گروپ کے اشتراک سے نیشنل لائبریری آف پاکستان میں ایک اہم سیمینار بعنوان “مشترکہ خواب، مشترکہ ترقی: جدیدیت کے دس برسوں کا سفر” منعقد ہوا، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان گزشتہ ایک دہائی پر محیط جدیدیت، ترقی، اور دوستی کے سفر کا جائزہ پیش کیا گیا۔پیر کے روزتقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، قیصر احمد شیخ تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کا دس سال قبل دورہ پاکستان، دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین – پاکستان اقتصادی راہداری نے گزشتہ دس برسوں میں پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس کے ثمرات ناصرف پاکستان بلکہ خطے کے دیگر ممالک تک بھی پہنچ رہے ہیں۔وزیر مملکت برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن، حذیفہ رحمان نے ورچوئل خطاب میں کہا کہ دس سال قبل پاکستان ایک معاشی بحران سے گزر رہا تھا، ایسے میں صدر شی جن پھنگ کا سی پیک جیسا تحفہ پاکستان کے لیے معاشی سہارا ثابت ہوا، جس سے دونوں ممالک کی دوستی کو نئی جِلا ملی۔رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن صبحین غوری نے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور چین ہر موسم کے ساتھی ہیں، اور صدر شی جن پھنگ کے دورۂ پاکستان نے دوطرفہ اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔چین میں پاکستان کے سابق سفیر اور سینئر سفارت کار سردار مسعود خان نے اپنے خصوصی پیغام میں چین اور پاکستان کے مابین جاری اقتصادی و سفارتی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے دورہ پاکستان کے ثمرات خاص طور پر پاکستان کے انفراسٹرکچر اور توانائی بحران کے خاتمے میں نمایاں نظر آتے ہیں۔سیمینار میں تھینک ٹینکس، ماہرین تعلیم، اساتذہ، طلبہ، محققین، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب “چین، آج اور کل” کے مصنف شاہد افراز خان کی کاوشوں کو بھی بھرپور انداز میں سراہا گیا، جو چین کی ترقی، پالیسیوں اور اشتراک کار پر گراں قدر تحقیق پر مبنی ہے۔میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد میں شرکت اس امر کا ثبوت تھی کہ پاکستان اور چین کے درمیان قائم شراکت داری اور ترقی کا یہ سفر عوامی و ادارہ جاتی سطح پر وسیع دلچسپی کا حامل ہے۔یہ سیمینار نہ صرف گزشتہ دہائی کی کامیابیوں کا اعتراف تھا بلکہ مستقبل میں چین – پاکستان تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا بھی مظہر تھا۔
Post Views: 3