مسلسل تین فائنل ہارنے کے بعد اس بار ملتان سلطانز کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ اسامہ میر نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی ٹیم ملتان سلطانز میں شامل آل راؤنڈر اسامہ میر دسویں ایڈیشن می بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ میں بھی نمایاں کردار دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ اسامہ میر نے کہا کہ ’پی ایس ایل کیلئے اچھی تیاریاں ہوئی ہیں، ٹیم نے کراچی کی کنڈیشنز کو مد نظر رکھتے ہوئے پلاننگ کی ہے، امید ہے کامیابی کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کریں گے‘۔جب اسامہ میر سے پوچھا گیا کہ پچھلے 3 مسلسل فائنل ہارنے کے بعد اس بار کامیابی کیلئے ملتان سلطانز کو کیا مختلف کرنا ہوگا ؟ اس کے جواب میں اسامہ میر نے کہا کہ ’ اس بار فائنل میں آئے تو پہلی کوشش ہوگی کہ میچ آخری گیند تک نہ جائے، امید ہے کہ اس بار فائنل میں آئے تو ٹائٹل ضرور جیتیں گے‘ اپنی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے اسامہ میر نے بتایا کہ’ پچھلے 2 سیزن میں بڑی اچھی پرفارمنس رہی، کوشش ہوگی کہ اس سلسلے کو جاری رکھوں، اپنی کارکردگی میں پہلے سے زیادہ بہتری لانامیرا عزم ہے، کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل 10 میں اپنے تجربے کی مدد سے ٹیم کو بولنگ سے میچز جتواؤں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسامہ میر نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ پی ایس ایل
پڑھیں:
راولپنڈی میں کراؤڈ نے ہمارے خلاف نعرے لگائے: شائے ہوپ
ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑی شائے ہوپ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں کراؤڈ نے ہمارے خلاف نعرے لگائے، راولپنڈی میں کراؤڈ ہمارے حق میں نہیں تھا لیکن ملتان میں اُمید ہے کراؤڈ آئے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد رضوان نے ہمیشہ اپنے چہرے پر مسکان رکھی ہے، ان کی وجہ سے ڈریسنگ روم میں مثبت ماحول رہتا ہے۔
شائے ہوپ کا کہنا ہے کہ ماضی کی پرفارمنس کو بھول کر بقیہ پی ایس ایل کو دیکھنا ہے، ملتان سلطانز ابھی بھی ٹورنامنٹ میں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ اہم مواقع پر پرفارمنس دینے کی ضرورت ہے جس سے جیت مل جاتی ہے، ملتان سلطانز بقیہ میچز جیتنے کی کوشش کرے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کی پچ 200 رنز کی نہیں تھی، پشاورزلمی نے بہترین بیٹنگ کی، پشاور زلمی نے ویسی بیٹنگ کی جیسے ہمیں کرنی چاہیے تھی۔
شائے ہوپ نے یہ بھی کہا کہ ٹام کوہلر کیڈمور اور محمد حارث نے شاندار بیٹنگ کی، علی رضا باصلاحیت بولر ہیں، مستقبل میں پاکستان کے لیے اہم ثابت ہوں گے۔
Post Views: 3