لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے صحافی درے خان کا شناختی کارڈ منسوخ کرنے کے خلاف کیس میں وزارت داخلہ کو اپیل پر 30 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا اور اس دوران درخواست گزار کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

جسٹس مزمل اختر شبیر نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل چودھری شعیب سلیم نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کا والد 1978 سے قبل پاکستانی شہری تھا، وہ پاکستان میں پیدا ہوا، ڈسکہ پریس کلب کا رکن اور ٹیکس دہندہ ہے۔ سول عدالت بھی اسے پاکستانی قرار دے چکی ہے مگر نادرا نے شناختی کارڈ منسوخ کر دیا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

صحت کارڈ میں تین بڑی بیماریوں کا علاج شامل کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کا علاج صحت کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 مشیراطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے ایک اور انقلابی قدم اٹھایا ہے، خیبر پختونخوا حکومت نے ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 وزیرِ اعلیٰ کی زیرِ صدارت اجلاس میں ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کا خرچ بھی حکومت برداشت کرے گی جبکہ کوکلیئر امپلانٹ کا خرچ بھی حکومت اٹھائے گی۔

اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد

 مشیراطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہاکہ  منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو بھی جلد صحت کارڈ میں شامل کیا جائے گا،اس حوالے سے وزیرِاعلیٰ نے محکمہ صحت کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں،علاج، تحقیق اور صنعتی مقاصد کے لیے کینابیس پلانٹ کے استعمال سے متعلق قواعد کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ: ججز تبادلہ اور سنیارٹی کیس، لاہور ہائیکورٹ بار کی متفرق درخواست دائر
  • لاہور ہائیکورٹ نے خلع کی صورت میں خواتین کے حق مہر کے حوالے سے اصول وضع کردیے
  • لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، خلع لینے والی خاتون بھی حق مہر کی حق دار
  • کے پی حکومت کا صحت کارڈ میں مزید سہولیات شامل کرنے کا فیصلہ
  • صحت کارڈ میں تین بڑی بیماریوں کا علاج شامل کرنے کا فیصلہ
  • گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  • گندم کی فی من قیمت 4 ہزار مقرر کی جائے، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
  •    دوسری شادی کرنے کے باوجود ماں ہی بچے کی کسٹڈی کی حق دار ہے، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا الیکشن دھاندلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری
  • پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر