’وزیراعظم آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے پیکج کااعلان کریں گے‘
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
وزیراعظم شہبازشریف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے آج ایک پیکج کااعلان کریں گے تاکہ سمندرپارپاکستانیوں کی تجاویز پرمبنی حل کے ذریعے ان کے مسائل اورضروری خدشات دورکئے جاسکیں۔
یہ بات اوورسیزپاکستانیزفاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمررضا نے اسلام آباد میں منعقدہ اوورسیز پاکستانیزکنونشن میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہی۔
سید قمررضا نے کہاکہ وزیراعظم بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اوران کے تعاون کو انتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
بیرون ملک پاکستانیوں کے بڑے مسائل حل کرنے کے لئے چودہ نکاتی ایجنڈا پہلے ہی تیار کرلیاگیا ہے ۔ان مسائل پرکام کرنے کے لئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکے زیرصدارت اعلی سطح کی کمیٹی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج ترکیہ روانہ ہوں گے
وزیراعظم شہباز شریف آج صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہوں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم اور ترک صدر کی ون آن ون ملاقات ہوگی، جس میں دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی جائے گی۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ کا دورہ کریں گے، صدر اردوان سے ملاقات شیڈول
یاد رہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کا ساتواں اجلاس رواں سال فروری میں اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا، جس میں 24 معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے۔
وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ تعلقات اور کثیر جہتی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کی علامت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ترکیہ رجب طیب اردوان وزیراعظم شہباز شریف