نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)بھارت نے لیزر پر مبنی جدید ہتھیار ڈائریکٹڈ انرجی ویپن کے کامیاب تجربے کا دعوی کیا ہے، جو فکسڈ وِنگ اور جھنڈ میں اڑنے والے ڈرونز کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میڈیارپورٹس میں کہاگیاکہ بھارت کے مطابق، وہ امریکہ، چین اور روس کے بعد یہ ٹیکنالوجی حاصل کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا ہے۔

مذکورہ تجربہ آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں واقع نیشنل اوپن ایئر رینج میں کیا گیا، جہاں Mk-II(A) لیزر-ڈی ڈبلیو نظام کا پہلا کامیاب تجربہ کیا گیا۔بھارتی ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے مطابق، یہ ہائی پاور لیزر ہتھیار ڈرونز اور دیگر چھوٹے اہداف کو گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ڈی آر ڈی او کے چیئرمین سمیر وی کامت نے بھارتی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ میری معلومات کے مطابق اب تک صرف امریکہ، روس اور چین اس صلاحیت کا مظاہرہ کر چکے ہیں، اسرائیل بھی ایسی ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے، اور ہم چوتھے یا پانچویں ملک ہیں جنہوں نے اس کا مظاہرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سمیر وی کامت کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکنالوجی سائنس فکشن فلم اسٹار وارز میں دکھائی گئی صلاحیتوں سے مشابہت رکھتی ہے۔ ان کے مطابق، بھارتی فوج مزید ایسی ہائی انرجی ٹیکنالوجیز پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہائی انرجی مائیکروویوز، الیکٹرو میگنیٹک پلس سمیت دیگر جدید نظاموں پر بھی کام کر رہے ہیں تاکہ ہمیں اسٹار وارز جیسی صلاحیت حاصل ہو۔ آج جو مظاہرہ ہوا، وہ ان صلاحیتوں میں سے صرف ایک جزو تھا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے مطابق

پڑھیں:

بھارت کا 4 فٹ 8 انچ کا وہ اداکار جو پربھاس سلمان خان اور شاہ رُخ خان سے بھی آگے ہے

بھارت کا 4 فٹ 8 انچ قد کا اداکار جعفر صادق سب سے کامیاب اداکاروں میں شامل ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سینما میں ایک نیا نام تیزی سے ابھر رہا ہے جعفر صادق، جو صرف 4 فٹ 8 انچ قد کا حامل ہے، لیکن یہ چھوٹا اداکار اپنی موجودگی سے بڑے ستاروں کو بھی پیچھے چھوڑ رہا ہے۔

29 سالہ جعفر نے 2020 میں تامل ویب سیریز ’پاوہ کادھیگل‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور اب تک کئی سپر ہٹ فلموں کا حصہ بن چکا ہے۔

جعفر صادق نے وکرَم (414 کروڑ)، جیلر (605 کروڑ)، اور جوان (1150 کروڑ) جیسی فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں جن کی مجموعی کمائی 2100 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ان فلموں کی کامیابی نے انہیں پربھاس، سلمان خان، اور حتیٰ کہ رجنی کانت جیسے بڑے ناموں سے بھی آگے پہنچا دیا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by J A F F A R S A D I Q (@jaffer__sadiq)

صرف شاہ رخ خان اس عرصے میں جعفر سے آگے ہیں جن کی تین فلموں کی مجموعی کمائی 2600 کروڑ روپے رہی۔

جعفر اگرچہ مرکزی کردار نہیں نبھاتے، لیکن ان کی اسکرین پر موجودگی اور بہترین فلموں کا انتخاب انہیں بھارتی فلم انڈسٹری کا ایک ابھرتا ہوا ستارہ بنا رہا ہے۔ وہ ثابت کر رہے ہیں کہ کامیابی کے لیے قد نہیں، قابلیت اور انتخاب اہم ہوتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی نائب صدر جے ڈی وینس تجارتی مذاکرات کے لیے بھارت پہنچ گئے
  • بیوروکریسی کی کارکردگی جانچنے کا نیا نظام منظور، ایف بی آر پر تجربہ کامیاب
  • بھارتی کے اسٹار کرکٹر پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد
  • وزیراعظم نے بیوروکریسی کی کارکردگی جانچنے کا نیا نظام منظور کرلیا، FBR پر تجربہ کامیاب، تنخواہیں کامیابی سے مشروط
  • خلیل الرحمٰن پاکستان سے مایوس، بھارت کیلئے کام کریں گے؟
  • ایلون مسک سے ٹیکنالوجی میں امریکہ کے ساتھ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ہے.نریندرمودی
  • بھارت میں اروشی روٹیلا کے نام کا مندر بنا کر پوجا کی جارہی ہے؟ دعویٰ اور حقیقت
  • بھارت کا 4 فٹ 8 انچ کا وہ اداکار جو پربھاس سلمان خان اور شاہ رُخ خان سے بھی آگے ہے
  • ایران کا جوہری پروگرام(2)
  • طالبان نے 5لاکھ امریکی ہتھیار دہشت گردوں کو بیچ دیے ،برطانوی میڈیا کا دعویٰ