پاکستان کی غزہ کے مسیحی اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے مسیحی اسپتال پر بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں طبی سہولیات کے مراکز کو نشانہ بنانا عالمی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ افسوسناک حملہ مسیحی برادری کے اہم مذہبی تہوار "پام سنڈے" کے موقع پر کیا گیا جو انسانیت کے حوالے سے سنگین بے حسی کو ظاہر کرتا ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیلی بربریت کی فوری روک تھام کا مطالبہ کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے باعث خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ فلسطینی شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملوں نے غزہ کے صحت کے نظام اور میڈیکل کئیر کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں شدید بیمار افراد بنیادی طبی سہولیات سے محروم ہو گئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف مؤثر آواز بلند کرے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کا دور ہوا۔
یہ بھی پڑھیں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان
ترجمان کے مطابق مذاکرات کے بعد دونوں رہنماؤں نے ثقافتی تعاون بارے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس کے ساتھ دونوں ملکوں نے قونصلر اُمور سے متعلق مشترکہ کمیٹی بنانے کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے۔
ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان متحدہ عرب امارت مشترکہ بزنس کونسل کے قیام سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق مذکورہ مفاہمتی یادداشتوں کا مقصد دونوں ملکوں کے عوام اور کاروبار میں تعلقات کو زیادہ مضبوط کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، متحدہ عرب امارات نے نئی ویزا پالیسی جاری کردی
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان پاکستان کا دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان دستخط متحدہ عرب امارات مفاہمتی یادداشتیں نائب وزیراعظم وزیر خارجہ وی نیوز یو اے ای