شبلی فراز کا خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے چیئرمین سینیٹ و چیف الیکشن کمشنر کو خط
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
اپوزیشن لیڈر شبلی فراز — فائل فوٹو
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے سینیٹ میں ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر انتخابات نہ کروانے کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ اور چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔
شبلی فراز نے خط میں لکھا ہے کہ ثانیہ نشتر کا استعفیٰ 10 مارچ کو منظور ہوا جس کے بعد آرٹیکل (5) 224 کے تحت 30 دن میں انتخابات کروانا لازم ہے۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے سینیٹرز کا نہ ہونا اور وہاں الیکشن نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، خیبر پختونخوا سے 10 سینیٹرز پی ٹی آئی سے آئیں گے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ ثانیہ نشتر کی خالی کردہ نشست پر انتخابات کی مقررہ مدت گزر گئی ہے، یہ اقدام غیر آئینی اور خیبر پختون خوا کے حقوق کی نفی کرتا ہے۔
انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ خیبر پختون خوا کی 11 نشستوں پر پہلے ہی انتخابات نہیں ہوئے، یہ اقدام آئینی فریم ورک اور خیبر پختوان خوا کی محرومیوں میں اضافہ کر رہا ہے۔
شبلی فراز نے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ سینیٹ میں خیبر پختون خوا نمائندگی سے محروم ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شبلی فراز نے
پڑھیں:
چیئرمین سینیٹ کا سینئر صحافی ریذیڈنٹ ایڈیٹر ڈان نیوز عامر وسیم کی خواہر نسبتی کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر صحافی ریذیڈنٹ ایڈیٹر ڈان نیوز عامر وسیم کی خواہر نسبتی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے)
سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ عامر وسیم ایک سینئر اور باوقار صحافی ہیں، ان کے خاندان کے دکھ میں ہم سب اس غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ اللہ رب العزت مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور عامر وسیم کے اہلِ خانہ کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔