دھونی ایوارڈ ملنے پر بھی پریشان، کون سا کارنامہ سرانجام دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
بھارت کو ورلڈکپ جتوانے والے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں تاریخ رقم کردی۔
گزشتہ روز لکھنؤ میں کھیلے گئے میچ میں چنائی سپر کنگز کے عمر رسیدہ کپتان مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں ہوم گراؤنڈ لکھنؤ سر جائنٹس کی ٹیم کے شکست کا منہ دیکھنا پڑا جبکہ یہ چنائی کی دوسری فتح تھی۔
اس میچ میں دھونی کی ٹیم نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی۔
لکھنؤ سپر جائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 166 رنز بنائے تھے جبکہ ہدف کے تعاقب میں چنائی نے آخری اوورز میں دھونی کی برق رفتار اننگز کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر ٹارگٹ حاصل کرلیا۔
دھونی نے 11 گیندوں پر 26 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔اس کے علاوہ شیوم دوبے 37 گیندوں پر 43 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
شاندار بیٹنگ اور میچ میں 2 اسٹمپ اور ایک رن آؤٹ کرنے پر چنئی کے مہندر سنگھ دھونی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، جس کے ساتھ ہی انہوں نے آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کردی۔
43 سالہ دھونی آئی پی ایل کی تاریخ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتنے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔
دھونی مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملنے پر حیران بھہ ہوئے انہوں نے پوسٹ میچ پریزنٹیشن میں کہا کہ میں سوچ رہا ہوں کہ مجھے یہ ایوارڈ کیوں دے رہے ہو؟ نور نے بہت اچھی بولنگ کی، یہ اسے ملنا چاہیے۔
واضح رہے کہ چنئی سپر کنگز نے آئی پی ایل2025 میں اب تک 7 میچز کھیلے جس میں اسے 5 میں شکست اور 2 میں کامیابی ملی ہے، وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر آخری پوزیشن پر ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو دو وکٹ سے شکست دے دی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے 11ویں میچ میں کراچی کنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے ہرادیا۔
کنگز نے زلمی کی جانب سے دیا گیا 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، خوشدل شاہ نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے ناقابلِ شکست 23 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو اہم جیت دلادی۔
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ کپتان بابر
اعظم 46 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
گزشتہ میچ کی طرح اس میچ کی پہلی اننگز میں بھی پچ سلو اور غیر یقینی باؤنس کے باعث بولرز فرینڈرلی رہی، اور پشاور زلمی کا کوئی کھلاڑی کھل کر بیٹنگ نہ کرسکا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پشاور زلمی کی اننگز کے دوران صرف دو ہی چھکے لگ سکے۔
بابر اعظم کے علاوہ محمد حارث نے 28، الزاری جوزف نے 24، حسین طلعت نے 18 رنز بنائے جبکہ ان کے علاوہ اور کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا
کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی اور خوشدل شاہ نے 3، 3 جبکہ عامر جمال اور میر حمزہ نے ایک ایک وکٹ لی۔
واضح رہے کہ اس میچ کےلیے دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
ٹاس کے موقع پر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر بولنگ کرنا چاہ رہے تھے، تاہم ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میچ جیتنے پر اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔ پچ کو دیکھ کر 160 سے 170 اچھا اسکور ہوگا۔
کراچی کنگز کی ٹیم کپتان ڈیوڈ وارنر، ٹم سیفرٹ، جیمز ونس، سعد بیگ، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ پر مشتمل ہے۔
پشاور زلمی کی کپتانی بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، مچل اوین، عبدالصمد، لوک ووڈ، الزاری جوزف، عارف یعقوب اور علی رضا شامل ہیں