Islam Times:
2025-04-22@01:13:58 GMT

چین پر ٹیرف کا نفاذ مذاق نہیں، امریکی وزیر خزانہ

اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT

چین پر ٹیرف کا نفاذ مذاق نہیں، امریکی وزیر خزانہ

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکا چین مذاکرات کو اعلیٰ سطح سے آنا ہوگا، جس میں ٹرمپ اور شی جن پنگ شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چینی وزیر تجارت کی جانب سے ٹرمپ کے ٹیرف کو مذاق کہنے پر امریکی وزیر خزانہ نے ردعمل میں کہا ہے کہ چین پر ٹیرف کا نفاذ مذاق نہیں۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکا چین مذاکرات کو اعلیٰ سطح سے آنا ہوگا، جس میں ٹرمپ اور شی جن پنگ شامل ہیں۔ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا تھا کہ بیجنگ کے ساتھ تجارتی معاہدے کے لیے پُرامید ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امریکی وزیر خزانہ

پڑھیں:

15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا:خالد کھوکھر

صدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر---فائل فوٹو 

صدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ 15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا ہے، اس طرح رہا تو اگلے سال گندم کاشت نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے کہنے پر  گندم تو کاشت کرلی، مگر ابھی تک کسی کسان سے ملاقات نہیں کی، اس وقت تک مریم نواز  نے کسی کسان زمیندار سے ملاقات نہیں کی۔

ان کا کہنا ہے کہ سلمیٰ بٹ مریم نواز کی ترجمان بنی ہیں، ان کو کسانوں کا کچھ نہیں پتا، کسی ایسے انسان کو لائیں جو کسانوں سے بات تو کرے، جس کو زراعت کا پتا نہیں اس کو منسٹری دے دی ہے۔

کسان کے حالات بہت برے ہیں، حکومت کو 2 روز کا وقت دیتا ہوں: صدر پاکستان کسان اتحاد

صدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ کسان کے حالات بہت برے ہیں، حکومت کو 2 روز کا وقت دیتا ہوں۔

خالد کھوکھر نے کہا کہ کسانوں کو ان کے حقوق نہیں مل رہے، گندم کی فصل کا ریٹ کسانوں کو نہیں مل رہا، میں ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں اپنی سبسڈی اور خیرات واپس لے لو، ہمیں اپنی اجرت چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ موسمی تبدیلیوں سے کسانوں کا کھربوں کا نقصان ہوا ہے، اس طرح کے حالات سے کاشتکار خودکشی کرنے پر مجبور ہیں، کاشت کار ڈر ڈر کر زندگی گزار رہا ہے، کپاس کا کاشت کار رو رہا ہے، حکومت کے کہنے پر کپاس کاشت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ ٹیرف: چین کا امریکا کے خوشامدی ممالک کو سزا دینے کا اعلان
  • ٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا
  • ٹرمپ انتظامیہ چین سے تجارتی تعلقات محدود کرنے کے لیے مختلف ممالک پر دباﺅ ڈال رہی ہے.بیجنگ کا الزام
  • امریکہ کے نائب صدر کا دورہ بھارت اور تجارتی امور پر مذاکرات
  • امریکی ٹیرف مذاکرات میں پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک خوشامد سے باز رہیں، چین کا انتباہ
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی محکمہ خارجہ کی از سرِ نو تشکیل کی تجویز
  • نوبل انعام یافتہ اور درجنوں دیگر ماہرین اقتصادیات کا امریکی ٹیرف پالیسیوں کی مخالفت میں اعلامیہ
  • 15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا:خالد کھوکھر
  • سمجھ نہیں آیا پیپلز پارٹی کینال کیخلاف کھڑی ہے یا ساتھ، مفتاح اسماعیل
  • ٹرمپ انتظامیہ شام پر عائد پابندیوں میں نرمی پر غور کر رہی ہے،امریکی اخبار