ٹرمپ انتظامیہ کے مطالبات ماننے سے انکار پر ہارورڈ یونیورسٹی کے فنڈز منجمد
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
ہارورڈ یونیورسٹی کے صدر ایلن گاربر نے مطالبات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اپنی آزادی یا اپنے آئینی حقوق پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کریگی۔ اب ٹرمپ انتظامیہ نے مطالبات ماننے سے انکار پر ہارورڈ یونیورسٹی کے 2.2 بلین ڈالرز کے فنڈز روکنے کے علاوہ 60 ملین ڈالرز کے سرکاری معاہدے بھی منجمد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطالبات ماننے سے انکار پر امریکا کی صفِ اوّل کی ہارورڈ یونیورسٹی کے فنڈز منجمد کر دیئے گئے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے جمعے کو ہارورڈ یونیورسٹی کو ایک خط بھیجا تھا، جس میں لکھا تھا کہ یونیورسٹی میں بیرونِ ملک سے آئے طلبہ کی خلاف ورزیوں کو فوراً وفاقی حکام کو رپورٹ کیا جائے اور ہر تعلیمی شعبے پر نظر رکھنے کے لیے کسی بیرونی ادارے یا شخص کی خدمات حاصل کی جائیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے خط میں یہ بھی لکھا تھا کہ طلبہ اور فیکلٹی کے اختیارات کم کیے جائیں۔
ہارورڈ یونیورسٹی کے صدر ایلن گاربر نے مطالبات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اپنی آزادی یا اپنے آئینی حقوق پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ اب ٹرمپ انتظامیہ نے مطالبات ماننے سے انکار پر ہارورڈ یونیورسٹی کے 2.
یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مارچ میں کہا تھا کہ وہ ہارورڈ یونیورسٹی کے تقریباً 256 ملین ڈالرز کے وفاقی اور 8.7 ارب ڈالرز کی گرانٹ معاہدوں کا جائزہ لے رہی ہے، کیونکہ یونیورسٹی نے کیمپس میں یہود مخالف رویہ روکنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف طلباء کے مظاہروں نے ملک بھر میں موجود ہارورڈ یونیورسٹی کے کیمپسز کو ہلا کر رکھ دیا تھا، جس کے نتیجے میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان پرتشدد جھڑپیں بھی ہوئی تھیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مطالبات ماننے سے انکار پر ہارورڈ یونیورسٹی کے ٹرمپ انتظامیہ نے کہ یونیورسٹی نے مطالبات ڈالرز کے کے فنڈز
پڑھیں:
کیلیفورنیا کی خاتون نے سالگرہ سے ایک دن قبل لاکھوں ڈالرز کی لاٹری جیت لی
کیلیفورنیا کی ایک خاتون نے اپنی سالگرہ سے ایک دن قبل لاٹری میں 10 لاکھ امریکی ڈالر جیت لیے۔
لاٹری حکام کے مطابق لیٹریس پریزنٹائن نے کیلیفورنیا لاٹری کا اسکریچ کارڈ خریدا تھا، جو وہ عموماً کامپٹن میں ایسٹ کامپٹن بولیوارڈ پر واقع ایک ڈونٹ شاپ سے خریدتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان
ان کا معمول تھا کہ وہ روزانہ صبح 10 ڈالر کے 2 اسکریچ کارڈ لیتی تھیں اور سالگرہ سے ایک دن پہلے بھی انہوں نے یہی معمول دہرایا۔
خاتون کے مطابق دوسرے کارڈ پر نمبرز ملتے ہی انعامی رقم ظاہر ہوئی، جس پر انہیں اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کافی دیر تک ٹکٹ کو دیکھتی رہیں کیونکہ انہیں یہ سب ناقابل یقین محسوس ہورہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: غلط بٹن دبانے پر خاتون نے لاکھوں ڈالر کی لاٹری جیت لی
لاٹری جیتنے والی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم سے پہلے اپنا قرض اتاریں گی، ایک گاڑی خریدیں گی اور گھر کے لیے ڈاؤن پیمنٹ ادا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکا خاتون سالگرہ قرضہ کیلیفورنیا لاٹری