وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری 2 روزہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن آج اختتام پذیر ہو رہا ہے، جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر شرکاء سے خطاب کریں گے۔ کنونشن میں دنیا بھر سے آئے ہوئے 1500 سے زائد اوورسیز پاکستانی شریک ہیں، جنہیں ریاستی مہمان کا درجہ دیا گیا ہے۔ کنونشن کا مقصد اوورسیز کمیونٹی کے مسائل، ترسیلاتِ زر، سرمایہ کاری کے مواقع اور حکومتی سہولیات پر مشاورت ہے۔ شرکاء کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور سہولیات کے حوالے سے آگاہ کیا جا رہا ہے جبکہ ان کی تجاویز اور مسائل کو سننے کے لیے مختلف سیشنز کا انعقاد بھی کیا گیا۔ گزشتہ روز تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک، قومی ترانے اور ”پاکستان زندہ باد“ کے نعروں سے ہوا۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، وفاقی وزراء، بیرون ملک تعینات پاکستانی سفراء اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے کنونشن میں شرکت کی۔ افتتاحی خطاب میں اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ دہری شہریت اور الیکشن سے متعلق مسائل پر بحث کی جا سکتی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ اپنی جماعتوں کے ذریعے ان مسائل کو اجاگر کریں تاکہ ان پر قانون سازی ممکن ہو سکے۔ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا نے بتایا کہ وزیراعظم کنونشن میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے، جس سے ان کے لیے مزید سہولیات پیدا ہوں گی۔ گزشتہ روز کنونشن کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی ملکی معیشت میں خدمات کو سراہا گیا اور انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ حکومت ان کے مسائل کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ شرکاء نے بھی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل روانہ    

ویب ڈیسک:نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل روانہ ہو گئے۔

اعلیٰ سطح کا وفد بھی نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ کابل روانہ ہوا ہے۔

نور خان ایئر بیس پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ  افغانستان کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں، افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ دونوں ممالک مل کر کام کریں۔

غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی جاری، مزید 5 ہزار سے زائد بے دخل

دورے کے دوران اسحاق ڈار افغان عبوری وزیرِ اعظم اور افغان نائب وزیرِ اعظم برائے اقتصادی امور سے ملاقاتیں کریں گے۔

افغان ہم منصب امیر خان متقی سے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، جس میں سیکیورٹی، تجارت، رابطوں اور عوامی تعلقات سمیت تمام امور پر بات ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان
  •  اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مراعاتی پیکج شاندار ہے، چوہدری شجاعت  
  • آرمی چیف نے اوورسیز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا؛ چودھری شجاعت حسین
  • نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
  • سپہ سالار کی حالیہ تقریر نے دشمن کو مایوس کر دیا، گورنر پنجاب
  • جمہوریہ روانڈا کے وزیر برائے خارجہ امور پاکستان کا دورہ کریں گے
  • اوورسیز پاکستانی کنونشن کی کامیابی ریاست سے وابستگی کا مظہر ہے ، فیصل کریم کنڈی
  • اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل روانہ
  • اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل روانہ    
  • اسلام آباد، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی تنظیمی و تربیتی بقیة اللہ کنونشن کے دوسرے روز کا آغاز