ایسی ڈیل کرنا جانتے ہیں جس سے روس جال میں دوبارہ نہ پھنسے، سرگئی لاروف
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ماسکو جانتا ہے کہ امریکی صدر سے ایسی ڈیل کس طرح نہ کی جائے جس سے روس جال میں پھنس جائے۔
روسی وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس کو نارمل ڈیل کی پیشکش کی گئی جسے ہم اچھے انداز سے دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روس مکمل طور پر سمجھتا ہے کہ فریقوں کے لیے فائدہ مند ڈیل کیسی ہوتی ہے، ایسی ڈیل کو روس نے کبھی مسترد نہیں کیا مگر ہم یہ بھی جانتےہیں کہ وہ ڈیل کیسی نظر آتی ہے جو روس کو ایک اور جال میں پھانس سکتی ہو۔
روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن سے تعلقات کی بحالی کے بعد ماسکو کو چاہیے کہ وہ اقتصادی، تکنیکی، فوجی اور دیگر امور میں پھر سے انحصار نہ ہونے دے اور یہ وہ سبق ہے کہ جو روس سو فیصد نہیں بھولے گا۔
ایک سوال پر سرگئی لاروف نے کہا کہ یورپ چاہتا ہے کہ یوکرینی صدر زینسکی کی جگہ ایک نیا نیم ہٹلر تلاش کرے جو نسبتاً کم انحصار کرے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے وزیراعظم اور فرانس کے صدر کی قیام امن کی اسکیموں کی بنیاد یہ ہے کہ زمین کا ایک ایسا ٹکڑا ہو جس پر نازی افراد روس کے خلاف اگلی جنگ کی تیاری کریں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے پاکستان پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر دفترخارجہ کے حکام اورروانڈا کے ہائی کمشنر نے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے کا استقبال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روانڈا کے وزیر خارجہ وزیراعظم شہبازشریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزراء سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
مہمان وزیر خارجہ اسلام آباد میں روانڈا کے ہائی کمیشن کا باقاعدہ افتتاح بھی کریں گے، اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے تاجروں سے بھی بات چیت کریں گے۔
ایران امریکا جوہری مذاکرات کا روم میں دوسرا دور ، ایرانی وزیر خارجہ نے گفتگو تعمیری قرار دے دی
یہ دورہ کیگالی اور اسلام آباد میں متعلقہ سفارتی مشنز کے قیام کے بعد جمہوریہ روانڈا کے وزیر خارجہ کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جس سے دونوں دوستانہ ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔