ملائیشیا(نیوز ڈیسک)ملائیشیا کے سابق وزیراعظم عبداللہ احمد بداوی 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق2003 سے 2009 تک ملائیشیا کے وزیراعظم رہنے والے عبداللہ احمد بداوی کو سانس لینے میں دشواری کے باعث گزشتہ روز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ان کے اہلخانہ اور ملائیشیا کے وزیر صحت نے سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی تصدیق کی۔

عبداللہ احمد بداوی نے مہاتیر محمد کے مستعفی ہونے کے بعد 2003 میں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔

وہ اپنی سادگی اور اصلاحاتی ایجنڈے کی وجہ سے “پاک لہ” کے نام سے مشہور تھے جبکہ ان کے دور میں ملائیشیا نے معاشی استحکام اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر توجہ دی تاہم 2008 کے انتخابات میں حکمراں اتحاد کی کمزور کارکردگی کے بعد انہوں نے 2009 میں عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

عبداللہ بداوی کی وفات پر ملائیشیا کے سیاسی رہنماؤں اور عوام نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے،اور انہیں ایک منکسرالمزاج لیڈر کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے جنہوں نے ملکی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

آج بروز منگل 15اپریل مختلف علاقوں کے موسم کی صورتحال جانئے

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: عبداللہ احمد بداوی ملائیشیا کے

پڑھیں:

بنگلادیش کی مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کیخلاف انٹرپول سے ریڈنوٹس کی درخواست

ڈھاکا:

بنگلادیش کی جانب سے مفرور شیخ حسینہ واجد  کے خلاف انٹرپول سے ریڈنوٹس جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق بنگلا دیشی پولیس نے شیخ حسینہ کے خلاف انٹرپول سے ریڈ نوٹس کی درخواست کرکے  عالمی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد اور 12 دیگر افراد کے خلاف انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی باضابطہ درخواست دے دی ہے۔

بنگلادیشی پولیس کی جانب سے یہ اقدام انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل کی درخواست پر اٹھایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ نوٹس کی درخواست عدالتی احکامات اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر دی گئی ہے، جس کا مقصد شیخ حسینہ سمیت تمام  مفرور ملزمان کو عالمی سطح پر قانون کے کٹہرے میں لانا ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل کے چیف پراسیکیوٹر نے نومبر میں انٹرپول کی مدد مانگی تھی، جس کے بعد نیشنل سینٹرل بیورو نے یہ باضابطہ کارروائی کی ہے۔

شیخ حسینہ واجد پر مظالم اور مختلف جرائم کے الزامات ہیں اور ان کے خلاف بین الاقوامی سطح پر گھیراؤ کی تیاریاں جاری ہیں۔  اس وقت شیخ حسینہ کو بھارت نے پناہ دی ہوئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے عالمی سطح پر تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تشدد کے ذریعے کسی بھی تحریک کو کامیاب نہیں بنایا جا سکتا : انوار الحق کاکڑ
  • شہباز شریف سے شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کی ملاقات، سرمایہ کاری بڑھانے پر زور
  • صدر اور وزیراعظم کا پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
  • سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی کراچی میں انتقال کرگئے
  • یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سے اسحاق ڈار کی ملاقات، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سرمد جلال عثمانی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • سابق جج سپریم کورٹ جسٹس سرمد جلال عثمانی انتقال کر گئے
  • بنگلادیش کی مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کیخلاف انٹرپول سے ریڈنوٹس کی درخواست
  • ملائیشیا جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
  • متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم ہزہائینس شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے