ترسیلات بھجنے والوں آئی پی پروٹوکوں ملنا چاہیے ِ ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
اسلام آباد(خبرنگار+ نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون نہایت ضروری ہے، پاکستان دہشتگردی جیسے سنگین مسئلے کا سامنا کر رہا ہے جو صرف علاقائی نہیں بلکہ ایک عالمی خطرہ بن سکتا ہے۔ افغانستان سے اسلحہ اور منشیات کے پھیلا نے پاکستان کی داخلی سلامتی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ بد قسمتی سے افغانستان علاقائی دہشتگردی کا مرکز بن چکا ۔ پارلیمنٹ ہاس میں یورپی یونین کے پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا، یورپی یونین کے وفد کی قیادت مسٹر شیربان دیمتریے اسٹورڈزا (ای سی آر، رومانیہ) نے کی، جو جنوبی ایشیائی ممالک سے تعلقات کے لیے قائم وفد کے چیئرمین ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نیٹو اور امریکی افواج کی جانب سے افغانستان میں چھوڑا گیا آٹھ ارب ڈالر سے زائد کا جدید اسلحہ اب دہشتگرد گروہوں کے ہاتھ میں ہے، جو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا، "بدقسمتی سے افغانستان علاقائی دہشتگردی کا مرکز بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کی وجہ پاکستان کا صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ سپیکر نے وفد کو بتایا کہ پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ کو جیتنے کے لیے عالمی سطح پر تعاون کی ضرورت ہے۔انہوں نے بلوچستان میں حالیہ حملوں، بالخصوص جعفر ایکسپریس سانحے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس کے ذمہ دار ریاست دشمن عناصر انسانیت کی تمام حدیں پار کر چکے ہیں۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا ملک کی ترقی کے لیے جمہوریت کا تسلسل انتہائی اہم ہے۔ جبری گمشدگیوں کے مسئلے کو اکثر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے ، ایاز صادق نے کہا کہ اس سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون میں اضافہ ناگزیر ہے۔ سپیکر نے عالمی سطح پر مظلوم اقوام، بشمول کشمیر اور فلسطین، کی حمایت کے پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا۔ مسٹر شیربان دیمتریے اسٹورڈزا نے سماجی اور اقتصادی شعبوں میں پاکستان کے لیے یورپی یونین کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور افغان مہاجرین کے لیے اس کی مہمان نوازی کو سراہا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کو سزا دینی چاہیے،اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اوورسیز پاکستانیوں کے پہلے سالانہ کنونشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کے سفیر ہیں، ان کی بھجوائی جانے والی ترسیلات زر کا معیشت میں اہم کردار ہے،ایاز صادق نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے الیکشن لڑنے پر بحث ہوسکتی ہے، اوورسیز پاکستانی اپنی جماعتوں سے معاملے پر بات کریں، ان کے لیے مخصوص نشستوں پر بھی بات ہوسکتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ زرمبادلہ بھیجنے والے پاکستانیوں کو وی آئی پی پروٹوکول ملنا چاہیے، مسائل کے حل کے لیے تمام اداروں کا جوائنٹ وینچر گروپ بننا چاہیے۔ مسائل کے حل کے لیے قانون سازی بھی ہوسکتی ہے۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ خلیجی تعاون کونسل کے خطے میں اس وقت 55 لاکھ سے زائد پاکستانی مقیم ہیں، جو نہ صرف وہاں کی معیشت کا حصہ ہیں بلکہ پاکستان کے لئے بھی معاشی لحاظ سے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ احمد فاروق نے مزید بتایا کہ سعودی عرب کے بڑے تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں میں زیادہ تر پاکستانی کارکنان شامل ہیں، پاکستان ان ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے کوشاں ہے تاکہ وہاں مقیم پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اٹلی میں پاکستان کے سفیر علی جاوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اٹلی میں پاکستانی طلبا کی تعلیمی ترقی کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر آج (منگل کو) اوورسیز پاکستانیز کے کنونشن سے خطاب کریں گے۔ تین روزہ سمندر پر پاکستانیز کنونشن میں ایس ائی ایف سی کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی اور کنونشن کے شرکا قرارداد منظور کریں گے۔آئی ایس پی ار کی جانب سے دستاویزی ویڈیو دکھائی جائے گی۔کنونشن کے شرکا کے اعزاز میں وزیراعظم کی جانب سے آج عشائیہ بھی دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اوورسیز پاکستانی ایاز صادق نے کہا انہوں نے کہا میں پاکستان پاکستان کے کہ اوورسیز کی جانب سے نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
آرمی چیف نے اوورسیز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا؛ چودھری شجاعت حسین
سٹی 42 : سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے اوورسیز کنونشن میں اپنے خطاب میں حقیقی معنوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔
ان خیالات کا اظہار چودھری شجاعت حسین نے اتوار کو پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد کے ہمراہ گجرات اور منڈی بہائولدین سے تعلق رکھنے والے آئے اوورسیز پاکستانیوں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں ںے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے بچوں کے لئے تعلیمی اداروں میں کوٹہ مختص کر کے ان کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا گیا، اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مراعاتی پیکج شاندار ہے، پاکستان کے تعلیمی نظام میں اوور سیز پاکستانیوں کے بچوں کو مشکلات کا سامنا تھا اور یہ ان کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ کالجز، یونیورسٹیوں اور خاص طور پر میڈیکل کالجز میں آن کے بچوں کے لئے کوٹہ مقرر کیا جائے۔
پاکستان کی مجموعی غذائی اجناس کی برآمدات میں کمی ریکارڈ
چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کے لئے تعلیمی اداروں میں کوٹہ مختص کیا جانا ایک مثالی اقدام تصور کیا جائے گا۔ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مراعاتی پیکج کی بھی تعریف کی، کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے اپنے ملک میں جائیدادوں کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لئے وطن واپس آ کر مقدمات کا سامنا کرنا دشوار تھا۔ اب وہ بیرون ملک ہی سے خصوصی عدالت کے ذریعے یہ مسائل باآسانی حل کروا سکتے ہیں۔ اب وہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے مقرر کردہ ہائیکورٹ کے سرونگ جج کے ذریعے ان مسائل اور دیگر مقدمات کو باآسانی حل کروا سکتے ہیں۔
آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جان بحق