پاکستان کا جمہوری طرزِ حکمرانی پر پختہ یقین ہے: اعظم نذیر تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف و انسانی حقوق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے یورپی یونین کے ایک اعلی سطحی وفد نے چیئرمین شربان ڈیمیٹری سٹرڈزا کی قیادت میں پیر کو ملاقات کی۔ وفد میں یورپی یونین کی پاکستان میں سفیر ڈاکٹر رینا کیونکو، اور یورپی پارلیمنٹ کے اراکین مائیکل مک نامارا (آئرلینڈ)، رتھ فرمنیش (جرمنی)، کرسٹینا اسٹنکولیسکو، سونگل دوگان اور لیویو ایڈریان ناٹیہ بھی شامل تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے مابین دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کا اعادہ کیا گیا۔ جمہوری اقدار، انسانی حقوق اور جامع ترقی کے لیے مشترکہ عزم پر زور دیا گیا۔ فریقین نے جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت تعاون کی مثبت پیشرفت کا اعتراف کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے جمہوریت، آئینی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے فروغ میں تسلسل کے ساتھ پیشرفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جمہوری طرز حکمرانی پر پختہ یقین ہے، ہم سیاسی اور سکیورٹی چیلنجز کے باوجود ایک زیادہ جامع، منصفانہ اور پرامن معاشرے کی طرف بڑھ رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہمارے بین الاقوامی شراکت دار، بالخصوص یورپی یونین، ہماری اس مسلسل پیش رفت کو تسلیم کریں گے۔ قومی کمیشن برائے اقلیتیں ایک پارلیمانی قانون کے ذریعے قائم کیا جا رہا ہے۔ یورپی وفد نے انصاف تک رسائی، بنیادی حقوق کے تحفظ، اور ادارہ جاتی شفافیت کے شعبوں میں پاکستان کی جانب سے اصلاحات کے اقدامات کو سراہا۔ پاک-یورپی یونین جوائنٹ کمیشن کے چودھویں اجلاس کے مثبت نتائج کو بھی اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: یورپی یونین
پڑھیں:
قانون کی حکمرانی ہوتی تو ہمارے رہنما جیل میں نہ ہوتے : عمرایوب
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمرایوب خان نے مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام منعقدہ استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ہمیں معلوم ہے رات کے ا ندھیروں میں جو جنات آتے رہے دبائوڈالتے رہے ہیں ان جنات کے لئے آپ نے جو تعویز رکھا وہ موثرنکلا اور ان کو بھگا دیا عمر ایوب خان نے کہا کہ اس ملک میں قانون کی حکمرانی ہوتی تو بانی پی ٹی آئی ، بشری بی بی اور ہمارے رہنما جیل میں نہ ہوتے کل عالیہ حمزہ اور صدام خان ترین کو گرفتار نہ کیا جاتا گیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب استحکام نہیں ہے قانون کی حکمرانی نہیں ہے تو وہ ہارڈ سٹیٹ نہیں بن سکتایہاں پر آزادی اظہار رائے موجود نہیں ریاست کی تشریح آئین کے آرٹیکل7 میں موجود ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا مطالبہ ہے مِسنگ پرسن کا معاملہ ختم کریں ہمارے وسائل پر ہمارا حق دیں مگر دونوں مطالبات تسلیم نہیں کرتے ماہ رنگ بلوچ کو اٹھا کر جیل میں ڈال دیا گیا اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے کء اجولائی 2024 کو ایوان صدر میں گرین انیشیٹو کا اجلاس ہوتا ہے جس میں تمام چیزیں موجود ہیںوزرا اس کی تصدیق کرتت ہیں دنیا میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں پاکستان میں مہنگائی زیادہ ہوئی ہے عمر ایوب خان نے کہا کہ جعفر ایکسپریس حادثہ انٹلی جنس کی ناکامی ہے اس وقت فارم 47کی حکومت کے پاس مینڈیٹ ہی نہیں ہے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم نے 12مارچ کو دریائے سندھ پر کینالز کی قرارداد جمع کرائی وہ قرار داد ہی اسمبلی ریکارڈ سے غائب کرادی گئی۔