حاجی کیمپ کے اردگرد تجاوزات کی بھرمار، روڈ بند، ٹریفک جام معمول
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
لاہور (رپورٹ: محمد علی جٹ سے) تحصیل شالیمار کے علاقہ حاجی کیمپ کے گردو نواح میں تجاوزات مافیا قابض، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کی کاوشوں کے باوجود کرپٹ ملازمین کی سرپرستی میں حاجی کیمپ سٹیشن کے قریب روڈ سکڑ کر نہ ہونے کے برابر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی واضح ہدایات کے باوجود شہر کی اہم روڈ ریلوے ہیڈ کوارٹر سے لے کر حاجی کیمپ کے چو ک اور اورنج لائن سٹیشن کے اردگر د تجاوزات کو کنٹرو ل کرنا ناممکن نظر آنے لگا۔ دونو ں اطراف غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز اور ریڑھی بانوں نے قبضہ جمارکھاہے جس سے ٹریفک جام معمول بن چکا ہے اے سی شالیمار کی جانب سے متعدد اپریشن بھی کیے جا چکے ہیں جو کہ صرف وقتی آپریشن ہوتے ہیں جسکے کچھ دیر بعد چند سرکاری ملازمین اور تجاوزات مافیا کی ملی بھگت سے دوبارہ تجاوزات قائم ہو جاتی ہیں، جس کے لیے ان راشی ملازمین کی روزانہ کی بنیاد پر جیب بھی گرم کی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق فی ریڑھی روزانہ 200 روپے اور مستقل اڈہ لگانے کے روزانہ 300 روپے وصول کئے جاتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: حاجی کیمپ
پڑھیں:
پنجاب ریونیو اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا گیا
لاہور(نیوز ڈیسک) حکومت نے پنجاب ریونیواتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کر دیا تاہم ڈائریکٹر آئی ٹی سلمان ظفر اور تین آئی ٹی ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا،سلمان ظفرکی تقرری غیرقانونی ہونے کے باعث ان کا کیس ایجنڈے میں شامل نہیں تھا۔
حکام کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ڈائریکٹر آئی ٹی سلمان ظفر کی قسمت کا فیصلہ ہوگا، ڈائریکٹر آئی ٹی سلمان ظفر کی 2015 میں غیر قانونی طور پرتقرری کی گئی۔
حکام کے مطابق مجموعی طور پر پنجاب ریونیو کے گریڈ 17 اور 18 کے 49 افسران کومستقل کیا گیا، ملازمین عرصہ درازسے کانٹریکٹ پر کام کر رہے تھے۔
مقبوضہ کشمیر: ضلع رام بن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بچےسمیت 3 افراد جاں بحق