مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی کنونشن 18اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، کنونشن میں عزاداری کانفرنس، انتخاب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین، استحکام پاکستان کانفرنس اور دیگر پروگرام منعقد ہوں گے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے صوبائی نائب صدر عزاداری ونگ جنوبی پنجاب سردار صفدر حسین خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے لیہ سے ممبر قومی اسمبلی عبدالمجید خان نیازی سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اس موقع پر ضلعی صدر لیہ ساجد حسین گشکوری اور دیگر موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے ایم این اے عبدالمجید نیازی کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی استحکام پاکستان کنونشن میں شرکت کی دعوت دی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی کنونشن 18اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، کنونشن میں عزاداری کانفرنس، انتخاب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین، استحکام پاکستان کانفرنس اور دیگر پروگرام منعقد ہوں گے۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مجلس وحدت مسلمین پاکستان

پڑھیں:

مجلس وحدت مسلمین کا نیا چیئرمین کون ہوگا ؟؟،ووٹنگ کا عمل شروع 

 شوریٰ عمومی کے سامنے تین نام پیش کردیے گئے ہیں جن کے درمیان مقابلہ ہوگا، جن تین ناموں کو پیش کیا گیا ہے ان میں حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی کے نام شامل ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن میں آخری روز انٹرا پارٹی الیکشن کا آغاز ہوگیا، شوریٰ عالی کے چیئرمین علامہ شیخ صلاح الدین بطور الیکشن کمیشن عمل کی نگرانی کررہے ہیں، پاکستان کے تمام صوبوں بشمول ریاست آزاد جموں کشمیر کی کابینہ اور تمام ضلعی نمائندے اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے، شوریٰ عمومی کے سامنے تین نام پیش کردیے گئے ہیں جن کے درمیان مقابلہ ہوگا، جن تین ناموں کو پیش کیا گیا ہے ان میں حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی کے نام شامل ہیں، تینوں رہنماجماعت کے بانی اراکین میں سے ہیں۔ اس کے علاوہ شوریٰ عمومی اپنے ووٹ کے ذریعے شوریٰ عالی کے اراکین کا انتخاب بھی کرے گی۔  

متعلقہ مضامین

  • علامہ راجہ ناصر عباس ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین منتخب
  • ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن میں شوریٰ عالی کے سات نئے اراکین منتخب 
  • ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن میں ''محفل مذاکرہ'' 
  • ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ''کربلائے عصر فلسطین سیمینار''
  • ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن میں '' محفل مذاکراہ '' کا انعقاد، بانی اراکین کی شرکت 
  • مجلس وحدت مسلمین کا نیا چیئرمین کون ہوگا ؟؟،ووٹنگ کا عمل شروع 
  • ایم ڈبلیو ایم کا مرکزی کنونشن، شخصیات کے تاثرات
  • مجلس وحدت مسلمین کل بھی مظلومین پاراچنار کے ساتھ تھی اور آج بھی مظلومین کے ساتھ ہے، سید ناصر عباس شیرازی 
  • ایم ڈبلیو ایم کا مرکزی کنونشن، تعریفی شیلڈز کی تقسیم 
  • ایم ڈبلیو ایم کنونشن، قومی عزاداری کانفرنس