ابھرتی ہوئی اداکارہ مہرالنساء اقبال کی شادی برطانیہ میں ایک سادہ مگر باوقار تقریب میں انجام پاگئی۔

ڈراما عشقیہ میں اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لینے والی اداکارہ مہرالنسا کا نکاح لندن کی سب سے پہلی مسجد فضل مسجد میں ہوا۔

شادی کی مختصر مگر سادہ سی تقریب میں دلہن دلہا کے اہل خانہ اور دوستوں سمیت سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر اور بہو نیہا تاثیر بھی شریک ہوئیں۔

مہر النسا کی شادی زکریا نامی نوجوان سے ہوئی ہے جو برطانیہ میں ہی مقیم ہیں۔ دونوں کی پسند کو اہل خانہ نے بھی قبولیت کا درجہ دیا۔

قبل ازیں مہر النسا نے اپنی مایوں اور مہندی کی تصاویر خود سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں اور اب نکاح اور رخصتی کی تصاویر ان کی دوستوں نے وائرل کی ہے۔

تصاویر پر کمنٹس کا تانتا بندھ گیا اور مداحوں نے نوبیاہتا جوڑے کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کی غزہ کے حق میں پوسٹ

غزہ:

ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی بھی غزہ میں ہونے والے اسرائیلی مظالم پر چپ نہ رہ سکیں اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں سوشل میڈیا میں آواز بلند کی ہے۔

انجلینا جولی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈاکٹر ود آؤٹ بارڈرز کی پوسٹ کو شیئر کیا ہے، جس میں فلسطین کی سنگین صورت حال نمایاں کی گئی ہے۔

ہالی وڈ اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ‘غزہ فلسطینیوں اور جو ان کی مدد کر رہے ہیں ان کے لیے ایک بدترین قبرستان بن دیا ہے’۔

ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے سوشل میڈیا میں لکھا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ کی پٹی میں فضائی، زمینی اور سمندری راستوں سے جارحیت دوبارہ شروع کی گئی ہے اور اس میں مزید وسعت لائی گئی، اس وقت سے لوگوں کو جبری بے دخل کرنا اور جان بوجھ کر بنیادی امداد روکی جا رہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فلسطینیوں کی زندگیاں ایک دفعہ پھر منظم انداز میں تباہ کی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی غزہ جنگ میں اب تک وحشیانہ کارروائیوں میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت 51 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان رواں برس کے شروع میں جنگ بندی ہوئی تھی اور معاہدے کے تحت قیدیوں کا تبادلہ ہوا تھا تاہم دوسرے مرحلے میں مذاکرات سے قبل ہی اسرائیل نے بم باری شروع کردی، اس کے علاوہ زمینی اور سمندری راستوں سے بھی بدترین حملے جاری ہیں۔

واضح رہے کہ ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی خیرسگالی سفیر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکی ہیں اور دنیا بھر میں بے گھر افراد اور جنگوں سے متاثرہ خواتین کے حق میں آواز بلند کرتی رہی ہیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ کی سفیر کی حیثیت سے جنگ زدہ افغانستان کا بھی دورہ کیا تھا اور پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے بے گھر افراد کے کیمپوں کا بھی دورہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ میں 1 ہی بچے کی دو بار پیدائش کا حیران کُن واقعہ
  • قابض اسرائیلی آبادکاروں کا ایک بار پھر مسجد اقصیٰ پر دھاوا
  • پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو اہم عہدہ سونپ دیا
  • پنجاب حکومت نے اداکارہ عفت عمر کو اہم ذمہ داریاں دے دیں
  • شہر قائد میں رینجرز اورسی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
  • ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کی غزہ کے حق میں پوسٹ
  • بھارت میں انوکھا واقعہ، دولہے کی شادی دلہن کی جگہ اس کی ماں سے کر ادی گئی
  • انوکھی شادی، نوجوان کا دلہن کے بجائے اس کی ماں سے نکاح ہوگیا
  • ماورا حسین شوہر کے گھر منتقل، تصاویر شیئر کردیں
  • دولہے کے ساتھ انوکھا فراڈ، دلہن کی جگہ ساس سے شادی کرا دی گئی