پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بحریہ کے چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کو بحری بیڑے میں شامل کرلیا گیا۔جناح نیول بیس اورماڑہ میں منعقدہ ایک پُروقار تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔پی این ایس یمامہ رومانیہ کے دامن شپ یارڈ میں تیار کیا گیا ایک کثیرالمقاصد جنگی جہاز ہے، جو جدید اسٹیلتھ خصوصیات، جدید ترین کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم، اور انتہائی مؤثر ہتھیاروں و سینسرز سے لیس ہے۔
189 کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں کے 10 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا: سی ٹی ڈی پنجاب
یہ خصوصیات اسے مختلف خطرات کے ماحول میں مؤثر انداز میں کام کرنے کے قابل بناتی ہیں۔ یہ جہاز اس سیریز کا چوتھا یونٹ ہے جس کی شمولیت سے پاکستان بحریہ کی سمندری دفاعی صلاحیت، بحری تجارتی راستوں کے تحفظ، اور سمندر میں نظم و ضبط قائم رکھنے کی استعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔جناح نیول بیس اورماڑہ میں اس تقریب کا انعقاد پاکستان نیوی کی مغربی سمندری حدود میں بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ اس سے پاک بحریہ کے مؤثر آپریشنز، بحری سلامتی کے فروغ، اور علاقائی امن و استحکام میں معاونت حاصل ہوگی۔
علاوہ ازیں قومی اہمیت کے حامل منصوبے چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC)، سمیت دیگر اہم بحری انفراسٹرکچر کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے بحرِ ہند کی نازک جیو اسٹریٹیجک صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے روایتی و غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک مضبوط اور جدید بحری قوت کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پی این ایس یمامہ کی شمولیت، پاکستان نیوی کے سمندری سرحدوں کے تحفظ اور بین الاقوامی سمندری حدود میں امن و سلامتی کے قیام کے عزم کو مزید تقویت دے گی۔
افغانستان میں مسجد کے قریب دھماکہ
انہوں نے دامن شپ یارڈ گلاٹی اور منصوبے سے وابستہ تمام ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، اور اس جہاز کو دونوں برادر ممالک کے مابین گہرے دوستانہ تعلقات کا عملی مظہر قرار دیا۔تقریب میں سرکاری حکام، مقامی معززین، اور پاک بحریہ کے سینئر افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پی این ایس یمامہ پاک بحریہ کے
پڑھیں:
اوورسیز کانفرنس انتہائی مؤثر رہی، زبردست نتائج سامنے آئیں گے، رانا گلزار
اوور سیز پاکستانی رانا گلزار نے کہا ہے کہ اوورسیز کانفرنسز پہلے بھی ہوچکی ہیں، لیکن اس بار ہونے والی کانفرنس بہت ہی مؤثر تھی، تارکین وطن بہت پُرجوش تھے، اور اب اس کانفرنس کے زبردست نتائج سامنے آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں ‘اوورسیز کنونشن بہت شاندار تھا لیکن کچھ غلطیاں بھی تھیں جنہوں درست ہونا چاہیے’
وی نیوز ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے رانا گلزار نے کہاکہ اوورسیز کانفرنس کے زبردست نتائج کی توقعات ہیں، حال ہی میں بیرون ملک سے آنے والی رقوم تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچیں، اس کانفرنس کے بعد ترسیلات زر میں مزید اضافہ ہوگا۔
انہوں کہاکہ اوور سیز پاکستانیوں کے حوالے سے ایک غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ یہ لوگ باہر جاکر وطن کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں، حالانکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے، کیوں کہ صرف لندن میں 29 لاکھ سے زیادہ پاکستانی رہتے ہیں، اگر دو چار درجن لوگ غلط حرکات کرتے ہیں تو اسے اوورسیز پاکستانیوں سے نہیں جوڑا جا سکتا۔
رانا گلزار نے کہاکہ انہیں صحافی بننے کا شوق تھا، مگر ایک دوست کے مشورے سے صحافت چھوڑ دی تھی، البتہ وہ اخباروں میں لکھتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں اردو زبان کی ترقی کے لیے گزشتہ پانچ سال سے کانفرنسز کروا رہے ہیں۔
انہوں نے بلوچستان سے محبت کی کہانی سناتے ہوئے کہاکہ 1999 میں وہ اسلام آباد سے نوکری چھوڑ کر خضدار چلے گئے۔ ’میرا خاندان اور دوست اس فیصلے پر حیران تھے، مگر میں یونائیٹڈ نیشن کے ساتھ 8 سال تک کام کرتا رہا، بلوچستان کے لوگ بہت زیادہ مہمان نواز ہیں۔‘
رانا گلزار نے کہاکہ 8 سال تک بلوچستان میں گراس روٹ پر کام کرنے کی وجہ سے مجھے بلوچستان کے گاؤں گاؤں کے وسائل و مسائل کا ادراک ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم مسلسل بلوچستان کی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں، انشااللہ ہم جلد بڑی کامیابی حاصل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں اوورسیز پاکستانی اپنا سرمایہ پاکستان لائیں اور ملک کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو بے نقاب کریں، وزیراعظم شہباز شریف
رانا گلزار نے کہاکہ میں 100 سے زیادہ ممالک کے دورے کر چکا ہوں، لوگ بیرون ممالک جاکر بھی ملک سے انتہائی محبت کرتے ہیں، اور وطن عزیز کی ترقی کے خواہاں ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اوورسیز پاکستانی اوورسیز کانفرنس پاکستان تارکین وطن رانا گلزار زبردست نتائج وطن عزیز وی نیوز