اچھی خبر ،چینی کمپنی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑی لانچ کردی ، قیمت و خصوصیات جانیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
چین میں تیار ہونیوالی الیکٹرک گاڑی ’ڈونگ فینگ بوکس‘ پاکستان میں لانچ کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ڈونگ فینگ بوکس کی ابتدائی طور پر 2 اقسام مقامی مارکیٹ میں متعارف کرائی گئی ہیں، جس میں لکس 430 اور فلیگ شپ 430 شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں لکس 430 کی قیمت 64 لاکھ روپے جبکہ فلیگ شپ 430 کی قیمت 68 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس گاڑی کے فلیگ شپ 430 میں 6 اضافی سیفٹی فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں جو لکس 430 میں دستیاب نہیں ہیں، تاہم دونوں اقسام میں 2 ایئر بیگس، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم اور ہل اسٹارٹ اسسٹ جیسے فیچرز موجود ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ان کاروں کی ڈیلر شپ چاؤلہ موٹرز کے پاس ہے جبکہ گاڑی بک کرنے کیلئے 15 لاکھ کی ڈاؤن پیمنٹ رکھی گئی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان میں
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
کراچی(کامرس ڈیسک)پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8100 کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا3 لاکھ 57 ہزار800 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت 6944 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے ہوگئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 49 ڈالر اضافے کے ساتھ 3395 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:ٹک ٹا کر پتلو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار، رجب بٹ نےبھی تصدیق کردی