امریکی اندھا دھند محصولات سے عالمی تجارت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، چینی ریاستی کونسل
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے 2025 کی پہلی سہ ماہی میں درآمدات و برآمدات کی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لئے ایک پریس کانفرنس کی۔
پیر کے روزچین امریکہ تجارتی صورتحال پر جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ لینگ جون نے کہا کہ 9 اپریل کو چینی حکومت نے چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات سے متعلق متعدد معاملات پر چین کے موقف پر وائٹ پیپر جاری کیا ،جس سے بڑی تعداد میں حقائق اور اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کا جوہر باہمی فائدے پر مبنی ہے، جو معاشی قوانین کا نتیجہ ہے اور اس کی ایک مضبوط اندرونی محرک قوت ہے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں امریکی حکومت کے اندھا دھند محصولات کے اثرات کے باوجود چین اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تجارت میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا ،
اس دوران درآمدات و برآمدات 4 فیصد اضافے کے ساتھ 1.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چین امریکا میں تجارتی جنگ،عالمی منڈی میں تیل مہنگا
واشنگٹن:امریکا کی جانب سے چین پر نئی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تین فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
امریکی خام تیل کی قیمت دو ڈالر بڑھ کر 64.45 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، دوسری جانب برطانوی خام تیل کی قیمت بھی دو ڈالر اضافے کیساتھ 67.85 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
مزید پڑھیں: امریکا کا چینی بحری جہازوں کے لیے نئی پورٹ فیس کا اعلان
دنیا کی دو بڑی معاشی طاقتوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ میں مزید شدت آ گئی ۔ چین نے امریکا کیلئے سات نایاب معدنیات کی برآمد پر پابندی عائد کر دی۔
یہ معدنیات جدید دفاعی ٹیکنالوجی، گاڑیوں اور ہتھیاروں میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔ ان کے بغیر لڑاکا طیارے، آبدوزیں، میزائل، ریڈار سسٹمز اور ڈرونز کی تیاری ممکن نہیں ۔