ٹیرف جنگوں اور تجارتی جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہے، چینی وزارت خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکا کی جانب سے حالیہ ٹیرف میں کچھ ٹیکس چھوٹ اور کچھ ٹیکس اضافے کی ملی جلی پالیسی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حقائق نے ثابت کر دیا ہے اور ثابت کرتے رہیں گے کہ ٹیرف جنگوں اور تجارتی جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہے، تحفظ پسندی کا کوئی راستہ نہیں ہے، اور امریکہ نے دوسروں اور خود کو نقصان پہنچانے کے لئے اندھا دھند محصولات عائد کیے ہیں۔
ہم امریکا پر زور دیتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کے اپنے غلط اقدامات کو ترک کرے اور مساوات، احترام اور باہمی تعاون کی بنیاد پر بات چیت کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
’ امریکا میں کوئی بادشاہ نہیں‘ مختلف شہروں میں ٹرمپ مخالف مظاہرے
’ امریکا میں کوئی بادشاہ نہیں‘ مختلف شہروں میں ٹرمپ مخالف مظاہرے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
واشنگٹن:امریکا کے مختلف شہروں میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آج بھی ہزاروں مظاہرین نے نیویارک، واشنگٹن سمیت دیگر شہروں میں امریکی صدر کے خلاف بڑی ریلیاں نکالیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں لوگ شہر کی مرکزی لائبریری کے باہر جمع ہوئے، انہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے جن پر امریکی صدر کے خلاف نعرے درج تھے اور “امریکا میں کوئی بادشاہ نہیں” اور “ظالم کے خلاف مزاحمت” جیسے الفاظ درج تھے۔
بہت سے لوگوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر دستاویزی تارکین وطن کی ملک بدری کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کوئی آئی سی ای (تارکین وطن کےخلاف کریک ڈانؤن کرنے والی ایجنسی) نہیں، کوئی خوف نہیں، یہاں تارکین وطن کا خیر مقدم ہے کے نعرے لگائے۔
واشنگٹن میں مظاہرین نے تشویش کا اظہار کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ شفاف طریقہ کار پر عمل درآمد کے حق سمیت طویل عرصے سے رائج قابل احترام آئینی اصولوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔