حکومت نے گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس میں اضافہ کردیا گیا جب کہ پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں پر بھی منتقلی فیس عائد کر دی گئی جس کا فوری طور پر اطلاق بھی ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق ہزار سی سی تک کی گاڑی کی منتقلی فیس 1200 سے بڑھا کر 2 ہزار 750 روپے کردی گئی، اس کے علاوہ ایک ہزار سے 1800 سی سی گاڑیوں کی فیس 2 ہزار سے بڑھا کر ساڑھے 5 ہزار جب کہ 1800 سی سی سے بڑی گاڑیوں کی فیس 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 11 ہزار روپے کر دی گئی۔
حکومت کی جانب سے پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں پر بھی منتقلی فیس عائد کی گئی ہے، 50 کلو واٹ تک کی الیکٹرک گاڑی پر 2500، 50 سے 100 کلو واٹ تک 5500 جب کہ 100 کلو واٹ سے زائد کی الیکٹرک گاڑی کی منتقلی فیس 10 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
200 سو سی سی تک کی موٹر بائیک کی فیس ڈیڑھ سو سے بڑھا کر 550، 200 سے 400 سی سی تک ایک ہزار جب کہ 400 سی سی سے زائد کی موٹر سائیکل کی فیس 1500 روپے ہو گئی، اعلامیے کے مطابق یہ فیس وزارت خزانہ کے مقررہ اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائیں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: منتقلی فیس سے بڑھا کر گاڑیوں کی کی فیس
پڑھیں:
ارسا نے پنجاب اور سندھ کیلئے پانی کی فراہمی بڑھا دی
—فائل فوٹوملک میں حالیہ بارشوں کے باعث پانی کی سطح میں بہتری آنے لگی، ارسا نے پنجاب اور سندھ کے لیے پانی کی فراہمی بڑھا دی۔
ارسا کے ترجمان کے مطابق پنجاب کو پانی کی فراہمی 23 ہزار 800 کیوسک بڑھا کر 64 ہزار 800 کیوسک کر دی گئی ہے۔
سندھ کو پانی کی فراہمی 10 ہزار کیوسک بڑھا کر 45 ہزار کیوسک کر دی ہے۔
پنجاب حکومت نے پانی کی تقسیم پر ارسا کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔ لاہور سے محکمہ آبپاشی پنجاب کے لیٹر میں پنجاب نے پانی سندھ کو دینے پر سخت موقف اختیار کیا ہے۔
بلوچستان کو پانی کی فراہمی 500 کیوسک جبکہ کے پی کو 1900 کیوسک ہے۔
خریف کے لیے پانی کی کمی کا تخمینہ 43 فیصد سے کم ہو کر 27 فیصد پر آ گیا ہے۔