Daily Sub News:
2025-04-22@11:09:59 GMT

چینی صدر ویتنام کے سرکاری دورے پر ہنوئی پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT

چینی صدر ویتنام کے سرکاری دورے پر ہنوئی پہنچ گئے

چینی صدر ویتنام کے سرکاری دورے پر ہنوئی پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز

ہنو ئی : چین کے صدر شی جن پھنگ ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری تولام اور ویتنام کے صدر لونگ کونگ کی دعوت پر ویتنام کے سرکاری دورے پر خصوصی طیارے کے ذریعے ہنوئی پہنچے۔جب شی جن پھنگ ہنوئی کے نوئی بائی بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچے تو ویتنام کے صدر لونگ کونگ ، ویتنامی پارٹی اور حکومتی رہنماؤں اور مقامی نمائندوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

مقامی نوجوانوں نے شی جن پھنگ کا گرمجوشی سے استقبال کرنے کے لیے دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کے جھنڈے لہرائے۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہشی جن پھنگ نے ایک تحریری تقریر میں نشاندہی کی کہ ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی نے ویتنام کے عوام کو متحد کر کے “دو صد سالہ اہداف” کی طرف آگے بڑھنے کی قیادت کی ہے، اس کے بین الاقوامی اور علاقائی اثر و رسوخ میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، اور سوشلسٹ صنعت کاری اور جدیدکاری میں ٹھوس کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔

چین اور ویتنام اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ہم نصیب معاشرے کے رکن ہیں.

اپنے اپنے ممالک کے قومی حالات کے مطابق سوشلزم کی راہ تلاش کرنے میں دونوں فریقوں نے ایک دوسرے سے سیکھا ہے ،ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملا کر آگے بڑھے ہیں اور اس طرح دنیا کو سوشلسٹ نظام کے روشن امکانات دکھائے ہیں۔شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ اس دورے کے دروان ویتنام کے رہنماوں کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات کے مجموعی، تزویراتی اور سمتی معاملات کے ساتھ ساتھ مشترکہ تشویش کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے تاکہ چین ویتنام ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے مشترکہ طور پر ایک نیا خاکہ تیار کیا جائے ۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ویتنام کے

پڑھیں:

روانڈا کے وزیرخارجہ 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر دفترخارجہ کے ڈی جی افریقہ حسنین یوسف اورروانڈا کے ہائی کمشنر نے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے کا استقبال کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روانڈا کے وزیر خارجہ وزیراعظم شہبازشریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے، چیئرمین سینیٹ، وفاقی وزرا سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔مہمان وزیر خارجہ اسلام آباد میں روانڈا کے ہائی کمیشن کا باقاعدہ افتتاح بھی کریں گے. اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے تاجروں سے بھی بات چیت کریں گے۔یہ دورہ کیگالی اور اسلام آباد میں متعلقہ سفارتی مشنز کے قیام کے بعد جمہوریہ روانڈا کے وزیر خارجہ کا پہلا سرکاری دورہ ہے. جس سے دونوں دوستانہ ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی وزیر خارجہ چین کا دورہ کریں گے ، چینی وزارت خارجہ
  • وزیراعظم شہباز شریف صدر اِردوان کی دعوت پر ترکیہ روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر انقرہ روانہ
  • پاکستانی وزیراعظم آج ترکی کے دورے پر
  • چینی صدر کا 10 سال قبل دورہ پاکستان دوستانہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ
  • امارات کے نائب وزیراعظم اسلام آباد پہنچ گئے
  • متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
  • متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • روانڈا کے وزیرخارجہ 4 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
  • متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم ہزہائینس شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے