عمران خان کی 9 مئی کے 21 کیسز میں ضمانت منظور ہو چکی: سلمان صفدر
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
بانئ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر ایڈووکیٹ—فائل فوٹو
بانئ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی 9 مئی کے 21 کیسز میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کے خلاف 300 سے زائد کیسز درج ہوئے ہیں، آج بھی ریکارڈ پیش نہ ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی ہوئی۔
سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست ہے وہ عمران خان کی اپیلوں پر فیصلہ کرے، بانئ پی ٹی آئی کے خلاف پنجاب میں اب صرف 8 کیسز ضمانت کے لیے رہ گئے ہیں۔
بانی چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام کیس ختم ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تقریباً تمام کیسز میں بانئ پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔
بانئ پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ اسپیشل پراسیکیوٹرز کو کیسز میں اب دلائل دینا چاہیں، بہانے نہ کریں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانئ پی ٹی آئی کے پی ٹی ا ئی کیسز میں کے وکیل
پڑھیں:
عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
لاہور:عمران خان کی 9 مئی سے متعلق مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 کیسز میں ضمانت کی درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کا جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 2 رکنی بینچ 23 اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گا ۔
واضح رہے کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہونے کے باعث عدالت نے گزشتہ سماعت پر کارروائی ملتوی کردی تھی ۔
عمران خان کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا۔ لاہور ہائیکورٹ 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔