سمرقند (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل 2025) سمرقند اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی میں آج ارسل ایجوکیشنل سروسز کے زیر اہتمام سپورٹس فیسٹیول 2025 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ سالانہ کھیلوں کا میلہ جو بین الاقوامی طلبہ میں بے حد مقبول ہے، اس سال بھی پاکستان، ہندوستان، متحدہ عرب امارات اور بنگلہ دیش کے طلبہ کی بڑی تعداد اس میں حصہ لے رہی ہے ۔

سپورٹس فیسٹیول میں 7 قسم کے کھیلوں کے ٹورنامنٹس کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں فٹبال، والی بال، کرکٹ، باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن اور شطرنج شامل ہیں۔ لڑکے اور لڑکیوں دونوں کی ٹیمیں ان مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر صابر جان (ڈین، انٹرنیشنل فیکلٹی) اور ذبیح اللہ بلگن (سی ای او، ارسل ایجوکیشنل سروسز) تھے۔

(جاری ہے)

ڈین آفس کے تمام عملے نے مسٹر اکبر کی قیادت میں اس پروگرام کی کامیابی کے لیے بھرپور معاونت کی۔

ڈاکٹر صابر جان نے اپنے خطاب میں کہا ہماری یونیورسٹی کا یہ فیسٹیول نہ صرف کھیلوں کی ثقافت کو فروغ دیتا ہے بلکہ بین الثقافتی ہم آہنگی کا بھی عمدہ پلیٹ فارم ہے۔ میں تمام طلبہ کو ان کی شرکت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ یہ فیسٹیول ہمارے طلبہ کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہمارے طلبہ صرف کتابوں تک محدود نہ رہیں بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔

ذبیح اللہ بلگن نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا یونیورسٹی انتظامیہ کی معاونت کے بغیر یہ پروگرام ممکن نہ تھا۔ ہماری کوشش ہے کہ طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیوں کا بھی موقع ملے۔ یہ فیسٹیول نہ صرف کھیلوں کا میلہ ہے بلکہ یہ مختلف ثقافتوں کے ملاپ کا بھی موقع فراہم کرتا ہے۔ میں تمام شرکاء کو ان کے جوش و جذبے کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اس موقع پر ثقافتی شو کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ازبک اور بین الاقوامی طلبہ نے اپنے روایتی رقص پیش کیے۔ فاتح ٹیموں کو ٹرافیز اور تعریفی سرٹیفیکیٹس سے نوازا جائے گا۔یہ فیسٹیول 28 مئی 2025 کو اپنی اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ تمام مقابلے یونیورسٹی کے اولمپک سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوں گے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یہ فیسٹیول کا بھی

پڑھیں:

عازمین حج کے لیے اہم خبر

اسلام آباد : عازمین حج کے لیے اہم خبر آگئی. ویکسین کی فراہمی کا آغاز آج سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق عازمین حج کے لئے ویکسین کی فراہمی کا آغاز آج سے ہوگا، یہ ویکسین اسلام آباد، لاہور، پشاور اور ملتان میں فراہم کی جائے گی۔کراچی، رحیم یار خان، سکھر، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں 22 اپریل سے ویکسین فراہمی کا آغاز ہو گا۔کوئٹہ کے عازمین کو لازمی ویکسین لگانے کا آغاز 23 اپریل سے ہو گا جبکہ رحیم یار خان کا عارضی حاجی کیمپ 22 تا 24 اپریل تک کام کرے گا۔عازمین کرام متعلقہ کیمپوں میں لازمی ویکسین، ادویات اور تحائف وصول کریں گے جبکہ حج پرواز سے2  دن قبل متعلقہ حاجی کیمپ سے ٹکٹ اور دیگر چیزیں حاصل کرنا ہوں گی۔

خیال رہے سعودی حکومت سے معاہدوں اور ادائیگیوں میں تاخیر کی وجہ سے تقریباً 67,000 پاکستانی عازمین حج 2025 کی ادائیگی سے محروم ہو گئے ہیں۔

ان درخواستوں کے مسترد ہونے کی بڑی وجہ سعودی حکام کو بروقت بکنگ اور ادائیگیاں نہ کرنا تھا۔سعودی عرب نے اس سال پاکستان کے لیے 179,210 عازمین حج کا کوٹہ مختص کیا تھا، جس میں سرکاری اور نجی ٹور آرگنائزرز کے لیے 89,605 مقامات شامل تھے۔ تاہم پرائیویٹ اسکیم کے تحت صرف 14000 درخواستیں ہی قبول کی گئیں۔حج آپریٹرز نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے 67,000 عازمین حج کے لیے بکنگ کی تھی اور ان عازمین کے لیے 70 لاکھ ریال سعودی عرب بھیجے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ہیلتھ سروسز اکیڈمی کا شفاف بھرتی کا سنگ میل، 77 آسامیوں کے لیے 7 ہزار امیدواروں کا سکریننگ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل
  • برطانوی جریدے کی جانب سے ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کیلئے عالمی ایوارڈ
  • مغرب میں تعلیمی مراکز کے خلاف ریاستی دہشت گردی
  • اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کی طالبہ کا قتل،ہوشربا انکشافات،قاتل بارے اہم معلومات منظر عام پر آگئیں
  • عازمین حج کے لیے اہم خبر
  • چائنا میڈیا گروپ  کے  ایونٹ   “گلیمرس چائینیز   2025 ”  کا  کامیاب انعقاد 
  • بینکوں سے قرض لے کر گاڑیاں خریدنے کے رجحان میں نمایاں اضافہ
  • بیوروکریسی کی کارکردگی جانچنے کا نیا نظام منظور، ایف بی آر پر تجربہ کامیاب
  • بینکوں سے قرض لیکر گاڑیوں کی خریداری کا نیا ریکارڈ بن گیا
  • امریکا میں پابندی کے خدشات کے بعد پاکستانی طلبہ کے لیے کن ممالک میں بہترین مواقع موجود ہیں؟