زمبابوے کے خلاف بنگلا دیش کی دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز ٹی وی پر نشر نہ ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو ہوم سیریز کے میڈیا رائٹس فروخت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور اب تک کسی براڈکاسٹر یا مارکیٹنگ ایجنسی نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

20 اپریل سے شروع ہونے والی سیریز کے میڈیا رائٹس کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 7 اپریل کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی، تاہم اس تاریخ تک کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔

بورڈ ذرائع کے مطابق اب تک کسی بھی براڈکاسٹر نے اس سیریز کے نشریاتی حقوق میں دلچسپی نہیں دکھائی، جس کے باعث میچز کے ٹی وی پر نشر نہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو ویسٹ انڈین ٹیم 205 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

شائے ہوپ 47 اور جان کیمپبیل 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے 4، مائیکل رائے نے 3 جبکہ جیکب ڈفی اور گلین فلپس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز 278 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔ مچل ہے 61 اور ڈیوون کونوے 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اینڈرسن فلپ نے 3، کیمار روچ نے 2 جبکہ جیڈن سیلز، اوجے شیلڈز، جسٹن گریوز اور روسٹن چیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈین ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

جیکب ڈفی نے 5، مائیکل رائے نے 3 اور زیک فولکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 56 رنز کا ہدف ملا جو اس نے باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کپتان ٹام لیتھم 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوون کونوے 28 اور کین ولیمسن 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 18 دسمبر سے ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور رواں سائیکل میں یہ نیوزی لینڈ کی پہلی فتح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سوڈان میں شہید ہونے والے بنگلہ دیشی فوجی اہلکاروں کی تفصیل جاری
  • اظہر محمود کا پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ سفر ختم
  • کرپشن کے الزامات کے بعد بھارتی کرکٹ کے چار کھلاڑیوں پر پابندی
  • بھارتی کرکٹ میں کرپشن کی گونج، 4 کرکٹرز معطل
  • پاکستان ویمنز انڈر 19 نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز جیت لی، فیصلہ کن میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی
  • آئی ایم ایف پابندیاں، پاکستان میں ریفائنریز اپگریڈیشن منصوبہ کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ
  • نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی
  • خالدہ ضیا کی حالت گردے ناکارہ ہونے کے بعد مزید تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ،قبل فل ممبر ٹیموں کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل
  • حیدر علی پر عائد عارضی معطلی ختم، پی سی بی نے دوبارہ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی