’شکر ہے کوئی تو چاہت فتح علی خان کے مقابلے پر اترا‘، راحت علی خان کے بیٹے کی پرفارمنس پر صارفین کی تنقید
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
دنیا بھر میں مقبول گلوکار راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان نے بھی گائیکی کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔
راحت فتح علی خان اپنے بیٹے کے ہمراہ اکثر اسٹیج پر ایک ساتھ پرفارم کرتے رہتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں شاہ زمان نے برطانیہ میں اپنے والد راحت فتح علی خان کے ہمراہ کنسرٹس میں پرفارم کیا، جہاں اُن کی گائیکی پر صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ انہوں نے کنسرٹ میں کِنّا سوہنا تینوں اور یار نہ بچھڑے جیسے لازوال کلام پیش کیے، جس پر سامعین نے ان کی خوب تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: راحت فتح علی خان کا باکمال بیٹا برطانیہ میں پہلی پرفارمس کے لیے تیار
لیکن حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں راحت فتح علی خان اور دیگر سامعین کے سامنے گائیکی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، راحت فتح علی خان اپنے بیٹے کی گلوکاری پر خوب خوش ہو رہے تھے اور انہیں تالیاں بجا کر داد دے رہے تھے لیکن مداحوں کو ان کی آواز اور انداز ایک آنکھ نہ بھائی۔ اور انہوں ںے شاہ زمان کو کی گائیکی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک صارف نے شاہ زمان کی آواز سن کر لکھا کہ توبہ توبہ اتنی بے سُری آواز اور اتنا برا انداز ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لڑکا فتح علی خان گھرانے کا نام بدنام کرے گا۔ صارف نے راحت فتح علی خان کو مشورہ دیا کہ اپنے صاحبزادے سے کسی ٹرک کے اڈے پر لوڈنگ اور ان لوڈنگ کا کام کرائیں۔
توبہ توبہ اتنی بے سُری آواز اور اتنا گھٹیا انداز۔ اے منڈا فتح علی خان گھرانے دا ناں بدنام کرے گا۔ راحت صاب ڈرامے بازی کرن دی بجائے اینوں کسے ٹرک اڈے تے لوڈنگ ان لوڈنگ دا کم کرواؤ
pic.
— Fayyaz (@FayyazCanada) April 13, 2025
اجمل نامی صارف لکھتے ہیں کہ شکر ہے کوئی تو چاہت فتح علی خان کے مقابلے پر اترا۔
شکر ہے کوئی تو چاحت فتح علی خاں کے مقابلے پر اترا ????????????
— Ajmal (@abuahmed353) April 13, 2025
عباس بٹ نے لکھا کہ پتہ کریں یہ چاہت فتح علی خان کا بیٹا تو نہیں۔
پتا کرو
یہ چاہت فتح علی کا بیٹا تو نہیں ????
— ABBAS Butt (@ABBASButt231073) April 13, 2025
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ چاہت فتح علی خان اور راحت فتح علی خان کے بیٹے میں کانٹے دار مقابلہ ہے، دیکھیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔
چاہت فتح علی خان اور راحت فتح علی خان کے بیٹے میں کانٹے دار مقابلہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دیکھیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے
— JadOOn (@kazimkh71768220) April 13, 2025
محمد کبیر نے راحت فتح علی خان کے بیٹے کی گائیکی سننے کے بعد لکھا کہ ’اب کوئی چاہت فتح علی خان کا مذاق نہیں اڑائے گا‘۔
اب کوئی چاہت فتح علی خاں کا مزاق نہیں اڑائے گا _ https://t.co/Rl55r3TOUq
— Muhammad Kabir (@MKabir1983) April 13, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چاہت فتح علی خان راحت فتح علی خان شاہ زمان علی خانذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چاہت فتح علی خان راحت فتح علی خان شاہ زمان علی خان چاہت فتح علی خان شاہ زمان لکھا کہ اور ان
پڑھیں:
آغا راحت نے پورے گلگت بلتستان کے عوام کی ترجمانی کی ہے، عطاء اللہ
سینئر رہنماء پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان و امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ 2 چلاس نے ایک بیان میں کہا کہ سیکریٹری ثناء اللہ نے گلگت بلتستان کے ہر محکمے میں جہاں انکی پوسٹنگ ہوئی ہیں تباہی کے دانے پر پہنچا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر رہنماء پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان و امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی حلقہ 2 چلاس عطاء اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آغا راحت الحسینی کے گزشتہ جمعہ کے بیان پر صوبائی وزیر زراعت انجینئر محمد انور کے ردعمل پر حیرانگی ہوئی ہے، صوبائی وزیر موصوف نے ہمیشہ ایک کرپٹ اقرباء پرور تعصبی سیکریٹری کی پشت پناہی کی ہے، سیکریٹری ثناء اللہ نے گلگت بلتستان کے ہر محکمے میں جہاں انکی پوسٹنگ ہوئی ہیں تباہی کے دانے پر پہنچا دیا ہے۔ حاجی ثناء اللہ جب سیکریٹری تعلیم تھے تو محکمہ تعلیم میں غیر قانونی اور جعلی سرٹیفکیٹس پر بھرتیوں کی بھرمار کر کے نظام تعلیم کو مکمل طور پر تباہ کر دیا تھا، خاص طور پر ضلع دیامر میں تعلیمی نظام انکی وجہ سے برباد ہوا جس کی واضح مثال ایلیمنٹری بورڈ کا رزلٹ ہے اور جب محکمہ صحت میں سیکریٹری تعینات ہوئے تو اربوں کی مشینری کی خرید و فروخت میں کرپشن کا بازار گرم کر دیا، ابھی سیکرٹری برقیات ہیں تو خالی کاغذی اسسٹیمینٹس کی ایڈمن اپروول دے کر کروڑوں روپے کی کرپشن میں مصروف عمل ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکریٹری ثناء اللہ نے اپنے ساتھ مختلف ڈیلینگ کیلئے اپنے چھوٹے بھائی جو سرکاری ملازم بھی ہے ان کے ساتھ اپنے رشتہ داروں پر مشتمل ایک مخصوص ٹیم بنا رکھی ہے جو مختلف ٹھیکیداروں سے ٹھیکوں کی مد میں اور آفیسروں سے پوسٹنگ ٹرانسفری کی ڈیل کر کے گارنٹی پہ غیر قانونی کام کروانے کے ساتھ پیسے بھی بٹور رہے ہیں، ان کی دو نمبری سے گلگت بلتستان واقف ہے، صوبائی وزیر اور سیکریٹری ثناء اللہ کے خاندان نے ہمیشہ فرقہ واریت اور لسانیت کی سوچ کو فروغ دے کر پورے گلگت بلتستان کو اپنے نرغے میں رکھنے کی کوشش کی ہے، ان کی باتوں سے دیامر کے عوام کو کوئی سروکار نہیں، اب دیامر کے عوام یہ جان چکے ہیں اب یہ مافیا پورے گلگت بلتستان کو نگلنے پر تلا ہوا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آغا راحت نے جو کچھ کہا ہے ہم اس کی مکمل تائید کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ سید راحت نے جو باتیں کی ہیں ان پر بلاتفریق مکمل تحقیقات کر کے ملوث سیکریٹری اور وزیر اعلیٰ کو قرار واقعی سزا دی جائے، آغا راحت نے پورے گلگت بلتستان کے مظلوم عوام کی ترجمانی کی ہے جو ان سے ان کے ممبر و محراب کا تقاضا بھی ہے۔