چین کا امریکا کو کھلا چیلنج: دنیا امریکا پر ختم نہیں ہوتی، ہم آخری دم تک لڑیں گے
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
بیجنگ: چین کے معروف تھنک ٹینک "سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن" کے نائب صدر وکٹر گاؤ نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین امریکا سے تجارتی جنگ میں آخری دم تک لڑنے کے لیے تیار ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وکٹر گاؤ نے کہا کہ "دنیا اتنی بڑی ہے کہ وہ امریکا پر آکر ختم نہیں ہو جاتی"۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین پچھلے 5 ہزار سال سے قائم ہے، اور اُس وقت بھی زندہ تھا جب امریکا کا وجود تک نہیں تھا۔
وکٹر گاؤ کا کہنا تھا کہ اگر امریکا چین کو دبانے یا دھمکانے کی کوشش کرتا ہے، تو چین اس کا جواب دینا جانتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم امریکا پر انحصار کیے بغیر اگلے 5 ہزار سال بھی گزار سکتے ہیں"۔
یاد رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے اور دونوں ممالک کی جانب سے ٹیرف اور پابندیوں کا تبادلہ جاری ہے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پہلی مرتبہ جائیداد منتقلی پر ایڈوانس انکم ٹیکس وصولی لاگو نہیں ہوتی، ہائیکورٹ
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس جواد حسن نے قرار دیا ہے کہ پہلی بار جائیداد فروحت کرنے والے سےایڈوانس انکم ٹیکس کی وصولی کیلئے انکم ٹیکس آرڈیننس سیکشن 236 سی لاگو نہیں ہوتا۔
عدالت نے پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (پی ایل آر اے) کو ایک ہائوسنگ سوسائٹی کے بیرون ملک مقیم128صارفین کو فوری جائیدادوں کی منتقلی کا حکم جاری کردیا ۔
انور سیف اللہ نے سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کے دامادبیرسٹر اسدلدھا کے زریعے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا تھا کہ تحصیل راولپنڈی کے موضع جات بجنیال وغیرہ میں ایٹین پراجیکٹ ہے ۔
Post Views: 1