پنجاب میں سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، 10دہشتگرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء) کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے 189انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں پنجاب کے مختلف شہروں سے 10دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، جہلم اور گجرانوالہ میں کی گئیں۔ دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد ،ڈیٹونیٹر، 16حفاظتی فیوز، 37فٹ تار، پمفلٹ ، نقدی اور پرائمہ کارڈ برآمد کیے گئے۔
(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق رولپنڈی سے 2خطرناک دہشت گرد بادل سنگھ اور سورج سنگھ کو گرفتارکیا گیا۔ دونوں کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے۔ دیگر دہشتگردوں کی شناخت سراج، ہدایت للہ، دیدار حسین، صداقت حسین ،سلیمان خان اور زید وغیرہ کے نام سے ہوئی۔ دہشتگرد مختلف مقامات پر کارروائی کرکے عوام میں خوف وہراس پھیلانا چاہتے تھے۔حکام کے مطابق رواں ہفتے میں 2053کومبنگ آپریشنز کے دوران263مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔ کومبنگ آپریشنز میں 82473افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے اوردہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سی ٹی ڈی
پڑھیں:
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا 2 کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف 2 کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا،محسن نقوی نے کہا سکیورٹی فورسز نےکامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کرکے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ 6 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہیں۔ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔