مولانا مودودی کے قریبی ساتھی پروفیسر خورشید احمد انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
مرحوم پروفیسر خورشید احمد کی غائبانہ نماز جنازہ آج شام پانچ بجے منصورہ لاہور میں ادا کی جائے گی۔ ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق پروفیسر خورشید احمد مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کے قریبی ساتھی تھے۔ مرحوم پروفیسر خورشید احمد طویل عرصہ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر رہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما اور مولانا مودودی کے قریب رفیق پروفیسر خورشید احمد برطانیہ کے شہر لیسٹر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم پروفیسر خورشید احمد کی غائبانہ نماز جنازہ آج شام پانچ بجے منصورہ لاہور میں ادا کی جائے گی۔ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق پروفیسر خورشید احمد مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کے قریبی ساتھی تھے۔ مرحوم پروفیسر خورشید احمد طویل عرصہ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر رہے۔ 93 برس کی عمر میں برطانیہ کے شہر لیسٹر میں انتقال کرگئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پروفیسر خورشید احمد کو شاہ فیصل ایوارڈ، نشان امتیاز اور کئی دیگر ایوارڈز سے نوازا گیا۔ مرحوم عالمی معاشی دانشور، کئی کتابوں کے مصنف اور متعدد عالمی اداروں کے ڈائریکٹر تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مرحوم پروفیسر خورشید احمد جماعت اسلامی مودودی کے
پڑھیں:
لاہور، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں مظاہرے، ریلیاں، جماعت اسلامی کا ملتان غزہ مارچ
لاہور+ اسلام آباد+ ملتان+ گوجرانوالہ+ سندر (خصوصی نامہ نگار+ نیوز رپورٹر+ خبر نگار+ سپیشل رپورٹر+ نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) لاہور سمیت کئی شہروں میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے کئے گئے‘ ریلیاں نکالی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بادشاہی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ فلسطین و غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ تعاون کرنا ہر مسلمان پر فرض عین ہے۔ اسرائیلی اور صیہونیوں کی حمایت کرنے والے تمام ممالک کی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جائے۔ قاضی عبدالغفار قادری، علامہ رشید ترابی، پیر ولی اللہ شاہ بخاری، کاظم رضا نقوی، مولانا نعیم بادشاہ، ڈاکٹر مختار ندیم، مفتی احمد، سجاد حسین جوادی، مولانا عبدالرحمن، مفتی شفیق اعوان، مولانا عبید اللہ، بلال احمد میر، خواجہ جاوید اسلم صحاف، صاحبزادہ سید محمد عبدالقدیر آزاد، صاحبزادہ سید محمد عبدالبصیر آزاد، صاحبزادہ حافظ سید محمد عبدالرزاق آزاد و دیگر نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر تحفظ حرمین شریفین‘ غزہ فلسطین اور کشمیر کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے جماعت اہلسنت کی فلسطین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کی مدد کیلئے مسلم امہ عملی کردار ادا کرے۔ غزہ میں نسل کشی پر مغرب کی خاموشی تشویشناک اور افسوسناک ہے۔ ریلی میں قاری امیر قادری، علامہ رمضان شاد، مفتی نعیم صابری، قاری ثناء اللہ سیالوی، مفتی محمد مدنی سعیدی، قاری لیاقت نجمی، قاری عبدالرحمان جامی، قاری ممتاز احمد سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ رائیونڈ میں ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ قیادت مقامی رکن صوبائی اسمبلی احمر رشید بھٹی اور ممتاز علماء کرام نے کی۔ ریلی ریلوے روڈ سے شروع ہو کر فلائی اوور چوک رائیونڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ملتان میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کیخلاف احتجاج اور مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کو منظم کیا جائے گا۔ اس بات کو سمجھ لیجیے فلسطین ہمارے ایمان کا مسئلہ ہے، صہیونی افواج ہمارے بچوں کو مارے گی تو ہم امت میں بیداری پیدا کریں گے اور انتقام لیں گے، قوم بے حمیت نہیں۔ کل (اتوار کو) اسلام آباد میں جماعت اسلامی انسانوں کا سمندر جمع کر رہی ہے، 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال ہو گی، پورا پاکستان بند ہو گا، دینی قیادت آن بورڈ ہے، اہل فلسطین کے حق میں گلوبل سٹرائیک کو لیڈ کریں گے، ماؤں بہنوں کی غزہ مارچز میں آمد کو انقلاب کی نوید سمجھتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر، امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار صدیقی، نائب قیم جماعت اسلامی پاکستان شیخ عثمان فاروق، نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب ثناء اللہ سہرانی اور صدر ہائیکورٹ ملتان اظہر خان مغل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد شہر میں تعلیمی اداروں، مساجد، کاروباری مراکز سمیت دو سو سے زائد مقامات پر یکجہتی غزہ ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ تعلیمی اداروں کے سامنے منعقد ہونے والی ریلیوں میں طلبہ نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم بلند کیے ہوئے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ پر مختلف آئیڈیاز پیش کیے، بچوں نے فلسطینی ترانوں پر ٹیبلوز پیش کیا۔ گوجرانوالہ شاہین آباد میں ریلی نکالی گئی، ضلعی سینئر نائب صدر انجمن مہریہ نصیریہ ویلفیئر قاری محمد عمران چشتی قادری نصیروی صدر امن ضلع گوجرانوالہ نے قیادت کی۔ علامہ قاری محمد ساجد رضوی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء کے اسرائیلی پرچم نذر آتش کرتے ہوئے مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف پرزور احتجاج کیا۔ محمد حسین مجددی، محمد حسنین رضا، حافظ محمد سبطین رضا، محمد حسن مجددی، حافظ محمد بلال، محمد عظیم خان، چوہدری محمد ندیم، محمد نوید احمد بھٹی گولڑوی، خالد حسین گولڑوی، محمد عبداللہ عرفان نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کے حلقہ این اے 127، گرین ٹاؤن میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت وفاقی وزیر کی والدہ نے کی۔ ایم پی اے میاں عمران جاوید، شہباز طالب، حمزہ، رابعہ افضل سمیت خواتین، بزرگ، نوجوان اور بچے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ عطاء اﷲ تارڑ کی والدہ نے کہا کہ ہر پاکستانی فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ علامہ ہشام الٰہی ظہیر کی اپیل پر اہلحدیث تنظیموں پر مشتمل نکالی گئی مشترکہ حقوق اہلحدیث و اقصیٰ مارچ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی قایدین نے کہا ہے کہ فلسطین غزہ میں 60ہزار سے زائد نہتے مسلمانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اقصی مارچ سے قائد ملت علامہ ابتسام الہی ظہیر ،علامہ طارق محمود یزدانی، قاضی عبد القدیر خاموش مولانا نعیم الرحمن شیخوپوری مولانا نعیم بادشاہ حافظ عبیدالرحمن ایڈووکیٹ، رانا نصر اللہ خان، حافظ عبد الغفار روپڑی، رانا حبیب الرحمن ضیاء، ڈاکٹر حمزہ مدنی، ڈاکٹر حسن مدنی، مولانا شفیع طاہر، مولانا کاشف منظور کے علاوہ بڑی تعداد نے خطابات کئے۔ علامہ ہشام الہی ظہیر نے کہا کہ اسرائیل ایک دہشتگرد ریاست ہے جس نے دنیا کے امن کو دائو پر لگایا ہوا ہے۔ علماء کرام نے اس موقع پر انتظامیہ کے سامنے اپنے مطالبات رکھے۔ جن میں وطن عزیز میں پاکستانی لوگوں کے لگائے گئے سرمایہ سے نجی ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کو کیفر کردار تک پہنچانے جیسے شامل ہیں۔ گوجرانوالہ جمعیت اشاعت توحید والسنتہ سٹی کے زیراہتمام شیرانوالہ باغ تک ریلی نکالی گئی، مفتی ظہیرالدین بابر، ممبر ضلعی امن کیٹی حافظ شہباز رسول، مفتی عبدالقادر جرجانی نے قیادت کی۔ عثمان غنی بٹ اور مولانا اعجاز غزنوی نے متفقہ قرارداد کے ذریعے او آئی سی سے مطالبہ کیاکہ اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کیا جائے۔ تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمد جمیل نے جامع أبی ہریرہ کریم بلاک میں جمعہ کے اجتماع بعدازاں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں اورغزہ کے شہیدو،غازیو ! تم نے وفا ،توکل اوربندگی کی تاریخ رقم کردی ،تمہارے لیے نصرت الٰہی قریب ہے۔