اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) اٹلی میں پاکستان کے سفیر علی جاوید نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،اٹلی میں مقیم پاکستانیوں نے ایک ارب ڈالر سے زائد کا زرِ مبادلہ پاکستان بھیجا ہےجو کہ ملک کی معیشت کے لئے ایک بڑا تعاون ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اوورسیز پاکستانیز کے پہلے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اٹلی میں پاکستانی طلبا کی تعلیمی ترقی کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اب تک 2500 سے زیادہ پاکستانی طلبا کو پی ایچ ڈی کے ویزے جاری کئے جا چکے ہیں، جو تعلیم کے شعبے میں ایک نمایاں کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹلی میں مقیم پاکستانی طلبا نہ صرف اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں بلکہ وہ پاکستان کا مثبت تشخص بھی اجاگر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفارت خانہ تعلیمی ویزوں کے اجرا اور طلبا کی رہنمائی کے لئے بھرپور تعاون فراہم کر رہا ہے۔پاکستان کے سفیر علی جاوید نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے سفارتخانے کی جانب سے "کھلی کچہریوں" کا باقاعدہ انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان کھلی کچہریوں کا مقصد اٹلی میں مقیم پاکستانیوں کی شکایات براہ راست سننا اور فوری حل فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفارتخانہ عوامی رابطے کو مضبوط بنانے اور کمیونٹی کی فلاح کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔اٹلی میں تعینات پاکستان کے سفیر علی جاوید نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ اٹلی میں پاکستانی کمیونٹی نہ صرف معاشی حوالے سے مضبوط ہے بلکہ تعلیم اور سماجی شعبوں میں بھی سرگرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف اٹلی میں مقیم پاکستانیوں نے اب تک ایک ارب ڈالر سے زائد زرِ مبادلہ پاکستان بھیجا ہے۔

سفیر علی جاوید نے بتایا کہ پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل کے لئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جہاں عوام اپنی شکایات براہ راست سفارت خانے کے افسران کے سامنے رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت پولیس ویریفیکیشن کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے، جو ایک خوش آئند قدم ہے، اور باقی صوبوں کو بھی اس ماڈل کو اپنانا چاہیے تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات مل سکیں۔

سفیر کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے بعد یورپ میں سب سے بڑی پاکستانی کمیونٹی اٹلی میں موجود ہے، اور سفارت خانے کی کوششوں سے اٹلی کی حکومت نے پاکستانیوں کے لئے ویزوں کی تعداد دو گنا کر دی ہے، جو ایک اہم سفارتی کامیابی ہے۔انہوں نے دہری شہریت کے حوالے سے منفی تاثر کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانیوں کے لئے ایک سہولت ہے، نہ کہ مسئلہ۔ آخر میں انہوں نے پاکستانی میڈیا پر زور دیا کہ وہ ملک کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے اجاگر کرے تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر ہو۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اٹلی میں مقیم پاکستانیوں اٹلی میں مقیم پاکستانی سفیر علی جاوید نے اٹلی میں پاکستان پاکستان کے سفیر انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے کر رہے ہیں رہا ہے کے لئے

پڑھیں:

حکمران امریکا اور اسرائیل سے ڈرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان کا غزہ مارچ سے خطاب

اسلام آباد میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ امریکا اور اسرائیل کی خدمت کرکے عزت حاصل کرسکتے ہیں تو یاد رکھیں امریکا کسی کا بھی نہیں ہے، وہ صرف دہشت گردوں کو سپورٹ کرتا ہے اور ہم سب اس کا نشانہ ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکمران امریکا اور اسرائیل سے خوف کھاتے ہیں، مگر امت سوئی ہوئی نہیں ہے، اسرائیلی وحشت روکنے کیلئے ہمیں متحد ہونا پڑے گا۔ اسلام آباد میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ امریکا اور اسرائیل کی خدمت کرکے عزت حاصل کرسکتے ہیں تو یاد رکھیں امریکا کسی کا بھی نہیں ہے، وہ صرف دہشت گردوں کو سپورٹ کرتا ہے اور ہم سب اس کا نشانہ ہیں۔ 

انہوں نےکہا کہ امریکا مسلمانوں اور انسانوں کا قاتل ہے، امریکا کے نوجوان خود اس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات فلسطین کی حمایت میں احتجاج کررہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بیت المقدس یہودیوں کے قبضے میں ہے، یہ عربوں اور فلسطینیوں کی سرزمین ہے جس پر یہودی جبراً مسلط کردیے گئے ہیں، مغربی کنارے میں بھی انہوں نے ایک لاکھ لوگ بے گھر کیے گئے ہیں، قبضے کا یہ سلسلہ رکے گا نہیں ہمیں روکنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہونا پڑے گا، عالم اسلام کو بھی جگانا پڑے گا، اور باضمیر ممالک جو اس وقت اسرائیل کے خلاف ہیں انہیں اکٹھا کرنا پڑے گا، کوئی اور یہ کام کرے نہ کرے، پاکستان کو یہ کام کرنا ہوگا، لوگ پاکستان کی طرف بہت امید سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے اسرائیل کو مغرب اور استعمال کی ناجائز اولاد قرار دیا تھا، اور اعلان کردیا تھا کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔

حافط نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم نے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کا کہا تھا، حکمران امریکا سے خوف کھاتے ہیں، اسرائیل سے ڈرتے ہیں، اس لیے انہوں نے اسلام آباد بند کیا ہے، مگر ہم کسی بندوق اور گولی سے ڈرنے والے نہیں ہیں، یہ ہمارا راستہ نہیں روک سکتے تھے مگر ہم پولیس والوں کے ساتھ تصادم نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران سوئے ہوئے ہیں مگر امت سوئی ہوئی نہیں ہے، اسرائیلی وحشت روکنے کیلئے ہمیں متحد ہونا پڑے گا، یہ سیاسی نعرے بازی نہیں ہمارے ایمان کا معاملہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے حکمرانوں ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ظالم حکمرانوں نے تباہی پھیر دی ہے اور ملک بھر میں مسائل اس وجہ سے مظلوموں کی طاقت تقسیم کردی گئی ہے، ہمیں بلوچ، پنجابی، سندھی، پختونوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہوکر ان ظالموں اور جابروں اور امریکا کے غلاموں کو تقسیم کرنا ہوگا، پھر کسی کا حق نہیں مارا جائے گا۔ خطاب کے آخر میں حافظ نعیم الرحمٰن نے عوام سے 26 اپریل کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 27 اپریل کو اگلے لائحہ کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان
  • لاہور: ڈاکو اوورسیز پاکستانی خاتون پر تشدد کرنے کے بعد سونے کی چین چھین کر فرار
  • ٹیکسٹائل برآمدات 13.613 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر، وزیراعظم کا 9.38 فیصد اضافے کا خیر مقدم
  •  اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مراعاتی پیکج شاندار ہے، چوہدری شجاعت  
  • آرمی چیف نے اوورسیز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا؛ چودھری شجاعت حسین
  • حکمران امریکا اور اسرائیل سے ڈرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان کا غزہ مارچ سے خطاب
  • سپہ سالار کی حالیہ تقریر نے دشمن کو مایوس کر دیا، گورنر پنجاب
  • اوورسیز پاکستانی کنونشن کی کامیابی ریاست سے وابستگی کا مظہر ہے ، فیصل کریم کنڈی
  • مہلت ختم، اقدامات سخت، پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کے انخلا کا عمل مزید تیز
  • اسلام آباد، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی تنظیمی و تربیتی بقیة اللہ کنونشن کے دوسرے روز کا آغاز