وفاق وزیرِ اعلیٰ KP کے خط پر مکمل خاموش ہے: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف—فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاق نے وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خط پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کے خط کا وفاق نے تاحال کوئی جواب نہیں آیا، خط میں ضم اضلاع کے فنڈز کے پی منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ انضمام کے بعد قبائلی اضلاع خیبر پختون خوا کا حصہ بن چکے ہیں، ضم اضلاع کے فنڈز صوبے کو منتقل نہ کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضم اضلاع کے فنڈز خیبر پختون خوا کو منتقل کیے جائیں، دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ضم اضلاع کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ناگزیر ہے۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہ کہ وفاق نے ضم اضلاع کی ترقی میں کے پی کا ساتھ دینے کے بجائے فنڈز روک دیے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے اطلاعات خیبر ضم اضلاع
پڑھیں:
کے پی حکومت نے دینی مدارس کیلئے گرانٹ بڑھا کر 10کروڑ روپےکر دی: بیرسٹرسیف
مشیر اطلاعات خیبرپختون خوا حکومت بیرسٹر سیف— فائل فوٹومشیر اطلاعات خیبرپختون خوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت نےدینی مدارس کے لیے گرانٹ 3 کروڑ سے بڑھا ک ر10 کروڑ روپےکر دی۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا حکومت بیرسٹر سیف نے بتایا ہے کہ گرانٹ کی منظوری وزیراعلیٰ کےپی کی زیرصدارت اجلاس میں دی گئی ہے، دینی مدارس کے طلباء بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ دینی و عصری تعلیم کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ افغانستان سے بات چیت کا عمل شروع کر نے پر وفاق دیر آئے مگر درست آئے۔
انہوں بتایا ہے کہ دینی مدارس کے طلباء کو مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق دینی و عصری تعلیم کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہے کہ کے پی حکومت اسکولوں کے ساتھ ساتھ دینی مدارس کو بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔