2 روز سے سعودی عرب میں پھنسے عمرہ زائرین کی تاحال وطن واپسی نہ ہوسکی
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
سعودی عرب میں 2 روز سے محصور پاکستانی عمرہ زائرین کی وطن واپسی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔
سعودی ائیرلائن کی پروازانتظامی پیچیدگی کے سبب عمرہ زائرین کوسعودی ایئرپورٹ پر چھوڑ آئی تھی۔ وطن واپسی کےمنتظر عمرہ زائرین کی تعداد60 سے زائد ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب: حج اور عمرہ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بڑے جرمانوں کی دھمکی
عمرہ زائرین کا کہنا ہے کہ سفارت خانے کے حکام نے رابطہ کرکے تفصیلات حاصل کی ہیں تاہم اب تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔ متاثرہ عمرہ زائرین میں بزرگ ، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ عمرہ زائرین 2 روز سے سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عمرہ زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار، 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق،متعدد زخمی
سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار، 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے۔ جس میں 3 خواتین اور 2 مرد زائرین شامل ہیں۔ سعودی عرب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا کر حادثےکا شکار ہوئی۔ بس میں سوار 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد عمرہ زائرین زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق زائرین کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ان میں سے دو خواتین کا تعلق ضلع بہاولنگر کے گاؤں 228 نائن آر سے جب کہ تیسری خاتون بہاولنگر کے نواحی گاؤں 201 مراد کی رہائشی تھیں۔ جاں بحق مرد حضرات میں ایک بزرگ نواحی گاؤں 39 تھری آر جب کہ دوسرے بزرگ کا تعلق ڈاہرنوالہ شہر سے بتایا جا رہا ہے۔