پنجاب میں سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، 10 دہشتگرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے 189 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں پنجاب کے مختلف شہروں سے 10 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، جہلم اور گجرانوالہ میں کی گئیں۔ دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد ،ڈیٹونیٹر، 16حفاظتی فیوز، 37 فٹ تار، پمفلیٹ ، نقدی اور پرائمہ کارڈ برامد کیے گئے۔
مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں، 23 دہشت گرد گرفتار
ترجمان کے مطابق رولپنڈی سے 2 خطرناک دہشت گرد بادل سنگھ اور سورج سنگھ کو گرفتارکیا گیا۔ دونوں کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے۔ دیگر دہشتگردوں کی شناخت سراج، ہدایت للہ، دیدار حسین، صداقت حسین ،سلیمان خان اور زید وغیرہ کے نام سے ہوئی۔ دہشتگرد مختلف مقامات پر کارروائی کرکے عوام میں خوف وہراس پھیلانا چاہتے تھے۔
رواں ہفتے میں 2053 کومبنگ آپریشنز کے دوران263 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔ کومبنگ آپریشنز میں 82473 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے اوردہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی
پڑھیں:
جنوبی وزیرستان: انسدادِ پولیو مہم پر مامور پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ، دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید
—فائل فوٹوجنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک اور کانسٹیبل شہید ہو گیا۔
پولیس نے کہا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سے راکٹ لانچر، مشین گن، 2 موٹر سائیکلیں، شناختی کارڈ، 3 اے ٹی ایم کارڈ اور اسمارٹ فون برآمد ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ تبادلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوا۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی اعظم ورسک میں درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار انسدادِ پولیو مہم ڈیوٹی پر مامور تھے۔