چوہدری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ ق کے بلا مقابلہ صدر منتخب،وفاقی وزیرانجینئرامیرمقام کی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے چوہدری سالک حسین کو سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انجینئر امیر مقام نے چوہدری شجاعت حسین کی ملکی سیاست میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک تجربہ کار، سنجیدہ اور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھا۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ایک مضبوط اور مستحکم سیاسی قوت کے طور پر ابھرے گی۔ امیر مقام نے نو منتخب قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت پارٹی کو مزید فعال اور مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چوہدری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ
پڑھیں:
علامہ راجہ ناصر عباس ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین منتخب
— فائل فوٹوسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس مجلس وحدت مسلمین پاکستان (ایم ڈبلیو ایم) کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ملک بھر سے آئے شوریٰ کے ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا 3 روزہ پارٹی کنونشن ہوا جس کے دوسرے روز صوبائی و شعبہ جاتی کارگردگی رپورٹس پیش کی گئیں۔
اعلامیے کے مطابق آج 20 اپریل کو نئے چیئرمین کے لیے الیکشن ہوا جس میں ملک بھر کے 120 اضلاع سے آئے پارٹی عہدیداران نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔