City 42:
2025-04-22@00:01:20 GMT

پاکستان سے 9809غیرقانونی مقیم افرادڈی پورٹ

اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT

علی ساہی :غیرقانونی مقیم غیرملکی باشندوں کےانخلاکی مہم جاری ہے۔

  تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ ابتک9809غیرقانونی مقیم افرادڈی پورٹ کرائےجاچکے،مہم میں10357سےزائدغیرقانونی مقیم باشندوں کوہولڈنگ سنٹرزپہنچایاگیا،
548غیرقانونی مقیم افرادہولڈنگ پوائنٹس پرموجودہیں ۔
 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہورمیں 5، صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔

موسم کے حوالے سے خبر آگئی

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ  دیگرممالک کی طرح انٹرنیشنل قوانین کےتحت ڈی پورٹیشن پالیسی پرعمل پیراہیں، وفاقی حکومت، حساس ادارے غیرقانونی مقیم باشندوں کی ڈی پورٹیشن مہم کی مانیٹرنگ کررہے،تمام غیرقانونی مقیم شہریوں کاانخلایقینی بنارہےہیں،سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، انخلاکےعمل کےدوران ہیومن رائٹس کومکمل طورپرمدنظر رکھاجارہاہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد زخمی، 50 مویشی ہلاک

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چرواہے اپنے مویشیوں سمیت کھلے علاقے میں موجود تھے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً 50 مویشی بھی ہلاک ہوگئے، جس سے متاثرہ خاندانوں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

دوسری جانب، لوئر چترال میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں سے ایک گھر اور ایک اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے بعد نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ٹیمیں علاقے میں روانہ کر دی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں حالات پر نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پنجاب بارکونسل میں دو روزہ بین الاقوامی مصالحت و ثالثی ٹریننگ کا آغاز
  • مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے بے دخل
  • پشاور: مزید 4 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندے بے دخل
  • توڑ پھوڑ کرنیوالے پاکستانی طلبہ ڈی پورٹ ہوں گے، امریکی ترجمان
  • یونیورسٹیوں میں توڑ پھوڑ کرنیوالے پاکستانی طلبہ ڈی پورٹ ہوں گے، امریکی ترجمان
  • باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد زخمی، 50 مویشی ہلاک
  • 5؍ ہزار مزید غیرقانونی افغان باشندے واپس روانہ
  • مہلت ختم، اقدامات سخت، پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کے انخلا کا عمل مزید تیز
  • غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی جاری، مزید 5 ہزار سے زائد بے دخل
  • غیرقانونی افغان باشندوں کا انخلا، مزید 5 ہزار سے زائد افغانیوں کو بھیج دیا گیا