کرینہ کپور کی دبئی میں ’چھمک چھلو‘ پر شاندار ڈانس پرفارمنس کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
بالی ووڈ کی بیوٹی کوئین کرینہ کپور کی دبئی میں اپنے مشہور گانے ’چھمک چھلو‘ پر رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے دبئی میں ایک زیورات کے برانڈ کی تقریب میں اپنی مقبول گانے ’چھمک چھلو‘ پر رقص کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔ یہ گانا 2011 کی کرینہ اور شاہ رُخ خان کی فلم ’راون‘ کا ہے اور آج بھی بےحد مقبول ہے۔
View this post on InstagramA post shared by The Filmy Charcha (@filmycharchaofficial)
کرینہ نے اس موقع پر آسمانی رنگ کا خوبصورت لباس پہن رکھا تھا جس کی وجہ سے وہ سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھیں اور اچانک اپنے ڈانس کے ذریعے اداکارہ نے تقریب کو چار چاند بھی لگا دیے۔ سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر مداح انہیں خوب سراہا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ کرینہ آخری بار فلم ’سنگھم اگین‘ میں نظر آئیں۔ اس فلم میں اجے دیوگن، رنویر سنگھ، دیپیکا پڈوکون، اور دیگر بڑے اسٹارز بھی شامل تھے۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کرینہ کپور خان جلد پرتھوی راج سکھمارن کے ساتھ میگھنا گلزار کی ممکنہ فلم ’دائرہ‘ میں جلوہ گر ہوں گی تاہم اس کا باضابطہ اعلان تاحال نہیں ہوا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرینہ کپور
پڑھیں:
ہسپتال میں 77 سالہ بزرگ پر ڈاکٹر کا بہیمانہ تشدد ، ویڈیو وائرل
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چھترپور میں ایک ڈاکٹر نے 77 سالہ بزرگ شہری پر وحشیانہ تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ واقعہ 17 اپریل کو ضلعی اسپتال میں پیش آیا، جس کی ویڈیو موقع پر موجود افراد نے موبائل فون پر ریکارڈ کی۔
متاثرہ بزرگ ادھو لال جوشی اپنی بیمار بیوی کو علاج کے لیے اسپتال لائے تھے، ان کے مطابق وہ عام مریضوں کے ساتھ قطار میں کھڑے تھے کہ اچانک ایک ڈاکٹر نے اُن سے تلخ کلامی شروع کر دی۔
بزرگ کا کہنا ہے کہ مجھ سے ڈاکٹر نے پوچھا کہ تم قطار میں کیوں کھڑے ہو؟ میں نے کچھ وضاحت دینے کی کوشش کی تو اس نے مجھے تھپڑ مار دیا، میرا چشمہ توڑ دیا اور پولیس چوکی کی طرف گھسیٹتے ہوئے لے گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر نے مجھے لات ماری ہے، میری پرچی پھاڑ دی اور جان سے مارنے کی دھمکی دی جبکہ میری بیوی کو بھی دھکا دیا۔
واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی، جس کے بعد عوام کی جانب سے شدید ردعمل دیا گیا تو مذکورہ ڈاکٹر جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق عوامی دباؤ پر اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر کے خلاف فوری کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔