امن کے شہزادے کی یروشلیم آمد؛ مسیحیوں نے آج پام سنڈے منایا
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
سٹی42: پاکستانی مسیحیوں نے آج کھجوروں کے اتوار ( پام سنڈے) کی عبادات کیلئے دعائیہ تقریبات منعقد کیں۔
مسیحی روایات کے مطابق پام سنڈے خضرت عیسیٰ المسیح کی یروشلیم تشریف آوری کے دن کی یاد میں ہر سال ایسٹر کی عید سے ایک ہفتہ پہلے والے اتوار کو ہوتا ہے۔پام سنڈے کو مسیحی روایات کے مطابق مقدس ہفتہ کے آغاز کا دن تصور کیا جاتا ہے۔ آج پام سنڈے کے اجتماعات میں ملک بھر میں لاکھوں مسیھیوں نے شرکت کی۔
موسم کے حوالے سے خبر آگئی
کھجوروں کے اتوار ( پام سنڈے) کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی عبادت گاہوں میں خصوصی دعائیہ اجتماعات ہوتے ہیں جو ہر اتوار کی عمومی عبادت کے ہال میں بھی ہوتے ہیں ور جہاں شرکا کی تعداد زیادہ ہو یا چرچ کا ہال چھوٹا ہو وہاں کھجوروں کے اتوار کی عبادت کھلی جگہوں پر شامیانے لگا کر بھی کی جاتی ہے۔
آج صبح پاکستان بھر کے گرجا گھروں میں مسیحیوں نے روایت کے مطابق کھجور کی ڈالیاں ہاتھوں میں پکڑ کر شرکت کی۔ بعض علاقوں میں مسیھی بستیوں مین پام سنڈے کے جلوس بھی نکالے گئے جن میں بچوں بڑوں، مرد و خواتین نے کھجور کے پتے ہاتھوں مین اٹھا کر یسوع المسیح کی یروشلم آمد کی خوشی کے اظہار پر مبنی گیت گائے۔
جماعت اسلامی نے حماس کے ساتھ یکجہتی کے لئے ملک گیر ہڑتال کروانے کا اعلان کر دیا
سیکرڈ ہارٹ کیتھیڈرل میں پام سنڈے کی عبادت کا مرکزی اجتماع
رومیل الیاس: آج شہربھرمیں مسیحی برادری پام سنڈےجوش و جذبہ سےمنانےمیں مصروف رہی۔ سیکرڈہارٹ کیتھیڈرل چرچ ریگل چوک اور این ایس پی چرچ کریم نگر میں پام سنڈے کی خصوصی عبادت کااہتمام کیا گیا۔ آرچ بشپ آف لاہوربشپ سبیسٹین فرانسس شا کی قیادت میں پام سنڈےکی عبادت انجام دی گئی جس مین مسیحیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آرمی چیف سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات، سکیورٹی و دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
مسیحی برادری کی جانب سے کریم نگر میں پام سنڈے کا جلوس نکالا گیا،پام سنڈے جلوس پاسٹر گلزار کی قیادت میں نکالا گیا۔
خیال رہے کہ پاکستان میں پام سنڈے کو کھجوروں کا اتوار کہا جاتا ہے۔مسیحی مرد و خواتین اور بچے ہاتھوں میں کھجوروں کی ڈالیاں تھامے شریک ہوئے ،جلوس میں مسیحی بچوں کی جانب سے خصوصی گیت پیش کیے گئے۔گرجاگھروں میں سکیورٹی کےفول پروف انتظامات کئے گئے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: میں پام سنڈے
پڑھیں:
کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم مقابلے، آرمی چیف کی بطور مہمان خصوصی شرکت
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کھاریاں گیریژن میں پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے ہوئے جس میں آرمی چیف نے مشق کے شرکا کو انفرادی اور ٹیم ایوارڈز سے نوازا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ کھاریاں گیریژن میں آٹھویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے ہوئے جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق مشق میں پاک فوج کی 7 ٹیموں، پاک بحریہ کی ایک ٹیم اور دوست ممالک کی15 ٹیموں نے حصہ لیا، مشق میں بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب، مالدیپ،مراکش،نیپال، قطر، سری لنکا، ترکی، امریکا اور ازبکستان شامل تھے۔
اس کے علاوہ بنگلا دیش، مصر، جرمنی، کینیا، میانمار اور تھائی لینڈ کے نمائندوں نے بطور مبصر مشاہدہ کیا جبکہ تقریب میں بین الاقوامی مبصرین اوردفاعی اتاشیوں نے بھی شرکت کی اور تقریب کے انعقاد کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 60 گھنٹے طویل پیٹرولنگ مشق کا مقصد جدید جنگی مہارتوں کو بڑھانا تھا، یہ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں کی گئی، آرمی چیف نے مشق کے شرکا کو انفرادی اور ٹیم ایوارڈز سے نوازا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ایسی مشقیں پیشہ ورانہ فوجی مہارتوں اور حکمت عملی سیکھنے کا صحیح فورم ہیں، ایسی مشق جنگ کے بدلتے حالات میں ٹیم سپرٹ کو فروغ دیتی ہے، اس مقصد کیلئے پاک فوج نے کردار، جرات اور قابلیت کی بھرپور صفات کو برقرار رکھا ہے۔
دنیا زراعت میں آگے نکل گئی،ہم قوم کا قیمتی وقت ضائع کرتے رہے: وزیراعظم
مزید :