روس کا یوکرین پر بیلسٹک میزائل حملہ، 31 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
روس نے یوکرین کے شمالی شہر سومی کے مرکز میں بیلسٹک میزائل حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک اور 80 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر ہونے والا یہ حملہ رواں سال سب سے زیادہ تباہ کن ہے۔
یہ بھی پڑھیں روس یوکرین جنگ: فضائی حملے میں 60 روسی فوجی ہلاک
بیلسٹک میزائل حملے پر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہاکہ ہم روس کے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہیں، یہ سراسر دہشتگردی ہے، عالمی برادری روس کے خلاف سخت ردعمل دے۔
یوکرینی صدر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اور تباہ شدہ گاڑیاں دکھائی دے رہی ہیں۔
یوکرینی صدر نے لکھا کہ روس نے یہ حملہ ایسے وقت میں کیا جب لوگ گرجا گھروں میں عبادت کے لیے جارہے تھے۔
انہوں نے امریکا اور یورپ سے مطالبہ کیاکہ وہ روس پر دباؤ ڈالیں، کیوں کہ وہ اسی قسم کی دہشت چاہتا ہے اور جنگ کو طول دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں روس یوکرین جنگ بندی کا معاملہ، ٹرمپ اور پیوٹن کا اہم ٹیلی فونک رابطہ
واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ 2022 سے جاری ہے، تاہم اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسے ختم کرنے کے لیے متحرک ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکی صدر بیلسٹک میزائل تباہ کن حملہ دہشت ڈونلڈ ٹرمپ روس روس یوکرین جنگ وی نیوز یوکرین یوکرینی صدر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی صدر بیلسٹک میزائل تباہ کن حملہ ڈونلڈ ٹرمپ روس یوکرین جنگ وی نیوز یوکرین یوکرینی صدر بیلسٹک میزائل
پڑھیں:
باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد زخمی، 50 مویشی ہلاک
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چرواہے اپنے مویشیوں سمیت کھلے علاقے میں موجود تھے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً 50 مویشی بھی ہلاک ہوگئے، جس سے متاثرہ خاندانوں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
دوسری جانب، لوئر چترال میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں سے ایک گھر اور ایک اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے بعد نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے ٹیمیں علاقے میں روانہ کر دی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں حالات پر نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Post Views: 1