فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ صرف کمیٹی کی تیار کردہ فہرست میں شامل افراد ہی عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے کے اہل ہوں گے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کمیٹی ہر منگل اور جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کے ناموں کی فہرست مرتب کرے گی، فہرست کی منظوری بانی پی ٹی آئی سے لی جائے گی۔
سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا اور انتظار پنجوتھا میںسے کسی ایک کے ذریعے فہرست جیل حکام کو ارسال کی جائے گی، یہ طریقہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق ہے، فہرست کے علاوہ کوئی بھی فرد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرے گا۔
اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ جیل حکام کے خلاف فوری طور پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائےگی، خیبر پختونخوا کے حکومتی عہدیدار کسی بھی دن اور وقت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے آزاد ہوں گے، خیبر پختونخوا کے حکومتی عہدیداروں کے لئے پانچ رکنی کمیٹی کی فہرست کی پابندی لازم نہیں ہو گی۔
پاکستان سپر لیگ 10 میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سیاسی کمیٹی
پڑھیں:
فیض حمید کی سزا کا فیصلہ تاریخی ہے، یہ پیغام ہے کہ آئندہ ایسی غلطیاں نہ کی جائیں: بلاول بھٹو زرداری
فوٹو: ایکس
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ فیض حمید کی سزا کا فیصلہ تاریخی ہے، یہ پیغام ہے کہ آئندہ ایسی غلطیاں نہ کی جائیں۔
چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ فیض حمید کے خلاف مزید تحقیقات اور ٹرائل ابھی باقی ہے، وہ طاقت کے نشے میں اپنے حلف کی خلاف ورزی کرتے رہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی اپنے دور میں ہر کسی کو جیل بھیجنا چاہتے تھے، آج وہ خود جیل میں ہیں اور یہ مکافاتِ عمل ہے۔
خاتون نے بلاول بھٹو سے کہا کہ آپ سیاست کی نہیں ہماری بات کریں، جس پر بلاول بھٹو نے کہا کہ میں سیاست کی بات نہیں کروں تو کیا کروں؟
ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی طاقت کے نشے میں دھمکیاں دیتے تھے، وہ آج مکافاتِ عمل سے گزر رہے ہیں، انہیں اسی زندگی میں اپنے جرائم کا جواب دینا پڑ رہا ہے، بانی پی ٹی آئی اور جنرل فیض اپنے دورکے فرعون تھے۔
پی پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختون خوا میں گورنر راج کا آپشن ضرور موجو دہے، وہاں گورنر راج کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی، ہم نے آئینی عدالت بنانے کا وعدہ پورا کیا ہے۔
واضح رہے کہ آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل میں سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی ہے، سزا کا اطلاق 11 دسمبر 2025ء سے شروع ہو گا۔