عمرہ ویزے پر سعودی عرب میں داخلے کا آخری دن
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ 13 اپریل کو عمرہ زائرین کے سعودی عرب میں داخلے کا آخری دن ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کا حج ویزا کے بغیر مکہ شہر میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ
اے پی پی نیوز سروس کے مطابق سعودی وزارت نے کہا ہے کہ یکم ذوالقعدہ بمطابق 29 اپریل 2025 کو عمرہ زائرین کی سعودی عرب سے روانگی کی آخری تاریخ ہوگی۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ اس تاریخ کے بعد سعودی عرب میں قیام غیر قانونی تصور ہوگا اور اس پر سزا لاگو ہوگی۔
وزارت نے افراد، عمرہ کمپنیوں اور اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ مقررہ وقت پر زائرین کی روانگی کے لیے تمام ضوابط اور ہدایات کی پابندی کریں۔
وزارت نے خبردار کیا ہے کہ روانگی میں تاخیر خلاف ورزی تصور کی جائے گی۔ وزارت نے کہا ہے کہ اگر عمرہ کمپنیاں زائرین کی تاخیر کی اطلاع نہیں دیتیں تو ان پر ایک لاکھ ریال تک کا جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آخری دن سعودی عرب عمرہ ویزا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ویزا
پڑھیں:
عمرہ زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار، 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق،متعدد زخمی
سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار، 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے۔ جس میں 3 خواتین اور 2 مرد زائرین شامل ہیں۔ سعودی عرب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عمرہ زائرین کی بس البدر سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا کر حادثےکا شکار ہوئی۔ بس میں سوار 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد عمرہ زائرین زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق زائرین کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ان میں سے دو خواتین کا تعلق ضلع بہاولنگر کے گاؤں 228 نائن آر سے جب کہ تیسری خاتون بہاولنگر کے نواحی گاؤں 201 مراد کی رہائشی تھیں۔ جاں بحق مرد حضرات میں ایک بزرگ نواحی گاؤں 39 تھری آر جب کہ دوسرے بزرگ کا تعلق ڈاہرنوالہ شہر سے بتایا جا رہا ہے۔