راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائجیریا کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے نائجیریا کے وزیر دفاع محمد بدارو ابوبکر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائجیریا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل کرسٹوفر موسیٰ، آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل اولوفیمی، نیول چیف وائس ایڈمرل اوگالا اور ایئر چیف مارشل حسن ابوبکر سے ملاقاتیں کیں۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ان الگ الگ ملاقاتوں میں انسداد دہشتگردی، سکیورٹی، دفاعی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ نائجیرین قیادت نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی دی گئی قربانیوں کا اعتراف کیا اور پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل امن مشنز تعاون پر پاکستان کے مشکور

NEWYORK:

اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے پاکستان کے بھر پور تعاون پر وفاقی وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لیے پاکستان کے بھرپور تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ (یو این) پولیس جس کی قیادت پاکستانی پولیس افسر فیصل شاہکار کر رہے ہیں کے حوالے سے بھی تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اقوام متحدہ کے عہدیدار نے بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ امن مشنز میں اہم پولیسنگ سرگرمیوں کے دوران خطرات سے نمٹنے کے لیے درکار جدید ٹیکنالوجی کے حصول  پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف سے شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کی ملاقات، سرمایہ کاری بڑھانے پر زور
  • اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل امن مشنز تعاون پر پاکستان کے مشکور
  • وزیر خزانہ اورنگزیب  عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکہ چلے گئے 
  • اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
  • اسحاق ڈار کی کابل میں افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
  • ایلون مسک سے ٹیکنالوجی میں امریکہ کے ساتھ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ہے.نریندرمودی
  • آئی ایم ایف اجلاس، وزیر خزانہ امریکہ روانہ
  • پاک فوج نے ’’کردار، حوصلہ اور مہارت‘‘ جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ثابت کیے ہیں‘آرمی چیف
  • محمد اورنگزیب آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ
  • اسحاق ڈار سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات